ETV Bharat / sports

آسٹریلیا اپنے کم ترین ٹی-20 اسکور پر ڈھیر، سیریز میں 1-4 سے بنگلہ دیش کی فتح - آسٹریلیا کو 60 رنز سے شکست

بنگلہ دیش نے پانچویں ٹی 20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کو 60 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی ہے، شکیب الحسن کو مین آف دی میچ اور سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔

australia all out for their lowest T20 score
آسٹریلیا اپنے کم ترین ٹی-20 اسکور پر ڈھیر
author img

By

Published : Aug 10, 2021, 1:18 PM IST

بنگلہ دیش کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی- ٹوئنٹی میں آسٹریلیا ٹیم اپنے کم ترین اسکور 62 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور بنگلہ دیش نے یہ میچ 60 رنز سے جیت کر سیریز 1-4 سے جیت لی۔

ڈھاکا میں بنگلادیش اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا سیریز کا آخری میچ لو اسکورنگ رہا۔ بنگلہ دیش نے 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 122 رنز بنائے، جب کہ آسٹریلیا 13.4 اوور میں 62 رنز پر سمٹ گئی۔ اس فارمیٹ میں اس کا یہ سب سے کم اسکور ہے

بنگلہ دیش کی طرف سے محمدنعیم 23 اور محموداللہ 19 رنز کے ساتھ اہم اسکورر رہے جب کہ آسٹریلیا کے نیتھن ایلیس اور ڈینیل کرسچین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں 123 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا 13 اعشاریہ 4 اوورز میں اپنے ٹی 20 کے سب سے کم ترین اسکور 62 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی امیدوں کی راہ میں بارش بنی رکاوٹ، میچ ڈرا

آسٹریلیا کی طرف سے میتھو ویڈ اور بین ڈرموٹ 17 رنز کے سوا کوئی بھی دو ہندسہ میں داخل نہ ہوسکے۔ آل راؤنڈر شکیب الحسن نے 4 اور سیف الدین نے3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس جیت کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے سیریز چار-ایک سے اپنے نام کی، یہ آسٹریلیا کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں بنگلہ دیش کی سیریز میں پہلی کامیابی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.