ETV Bharat / sports

ICC T20 WORLD CUP 2022 آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارے میں اہم معلومات - سپر 12 راؤنڈ 22 اکتوبر سے 6 نومبر 2022 تک

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022، 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ پورے میگا ٹورنامنٹ کا ٹائم ٹیبل اور شیڈیول جانیے۔ At A Glance T20 World Cup 2022 Schedule

T20WC 22 fixtures: Australia v NZ and India v Pakistan on blockbuster opening Super 12 weekend
ایک کلک میں کئی اہم معلومات
author img

By

Published : Sep 10, 2022, 4:25 PM IST

Updated : Sep 12, 2022, 9:20 AM IST

نئی دہلی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 ، 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا۔ پہلا مرحلہ 16 سے 21 اکتوبر 2022 تک کھیلا جائے گا۔ جبکہ دوسرا سپر 12 راؤنڈ 22 اکتوبر سے 6 نومبر 2022 تک کھیلا جائے گا۔ 9 اور 10 نومبر کو ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔ جب کہ فائنل میچ 13 نومبر 2022 کو کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے 16 کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی جو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گی۔

واضح رہے کہ رواں برس آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کل 16 ٹیموں نے کوالیفائی کیا ہے، جس میں دفاعی فاتح آسٹریلیا کے علاوہ ٹاپ رینکنگ کی 11 ٹیموں نے براہ راست ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ باقی 4 ٹیموں کو کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے ذریعے ٹی 20 ورلڈ کپ میں انٹری ملی ہے۔

T20WC 22 fixtures: Australia v NZ and India v Pakistan on blockbuster opening Super 12 weekend
پہلا مرحلہ

دوسرا مرحلہ

بھارت کے علاوہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، افغانستان اور بنگلہ دیش نے آئی سی سی کی درجہ بندی کی بنیاد پر براہ راست سپر 12 راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ باقی ٹیموں کو کوالیفائر A-B کے سیمی فائنل میچ کی بنیاد پر T20 ورلڈ کپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ کوالیفائر سے کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں آئرلینڈ، یو اے ای، نیدرلینڈز اور زمبابوے ہیں۔ آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات نے کوالیفائر-اے سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے، جب کہ زمبابوے اور ہالینڈ نے کوالیفائر-بی سے کوالیفائی کیا۔

گروپ مرحلے میں کل 12 میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے دونوں گروپوں کی دو بہترین ٹیمیں سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ اس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے اہم میچز 22 اکتوبر 2022 سے شروع ہوں گے۔ جہاں ٹاپ 12 ٹیموں کے درمیان 22 اکتوبر سے 6 نومبر 2022 تک دلچسپ مقابلے کھیلے جائیں گے۔ اس مقابلے کے سیمی فائنل 9 اور 10 نومبر 2022 کو کھیلے جائیں گے, جب کہ فائنل میچ 13 نومبر 2022 کو کھیلا جائے گا۔

سپر 12 کا پہلا میچ 2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دو فائنلسٹ ٹیموں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ چنانچہ بھارت سپر 12 مرحلے کا اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔ یہ ہائی وولٹیج میچ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا اپنے ورلڈ کپ جیتنے کی مہم میں 27 اکتوبر، 30 اکتوبر، 2 نومبر اور 6 نومبر کو اپنے میچ کھیلے گی۔

بھارت کے میچز

تاریخمقابلہمقام
23 اکتوبربھارت بمقابلہ پاکستان میلبورن
27 اکتوبر بھارت بمقابلہ اے ٹوسڈنی
30 اکتوبر بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ پرتھ
2 نومبربھارت بمقابلہ بی ونایڈیلیڈ

مزید پڑھیں:

Last Updated : Sep 12, 2022, 9:20 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.