ہانگزو:چین کے ہانگزو میں جاری ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ایشیائی کھیلوں کے تیسری تیسرے روز بھی ہندوستانی کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمغوں کو یقینی بنایا ہے۔
-
🎾 Spectacular start for the 🇮🇳 Women's Squash Team at the #AsianGames2022 as they emerged victorious by defeating Pakistan with a flawless score of 3-0 in their 1st group stage match! 🇮🇳🏆
— SAI Media (@Media_SAI) September 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Keep up the momentum, champs!!#Cheer4India#Hallabol#JeetegaBharat#BharatAtAG22 pic.twitter.com/MTZxfVjlBC
">🎾 Spectacular start for the 🇮🇳 Women's Squash Team at the #AsianGames2022 as they emerged victorious by defeating Pakistan with a flawless score of 3-0 in their 1st group stage match! 🇮🇳🏆
— SAI Media (@Media_SAI) September 26, 2023
Keep up the momentum, champs!!#Cheer4India#Hallabol#JeetegaBharat#BharatAtAG22 pic.twitter.com/MTZxfVjlBC🎾 Spectacular start for the 🇮🇳 Women's Squash Team at the #AsianGames2022 as they emerged victorious by defeating Pakistan with a flawless score of 3-0 in their 1st group stage match! 🇮🇳🏆
— SAI Media (@Media_SAI) September 26, 2023
Keep up the momentum, champs!!#Cheer4India#Hallabol#JeetegaBharat#BharatAtAG22 pic.twitter.com/MTZxfVjlBC
ایشیائی کھیلوں کے اشکواش معاملے میں ہندوستانی خواتین اسکواش ٹیم نے پول بی کے اپنے پہلے میچ میں کٹر حریف پاکستان کو 3-0 سے شکست دے کر آوٹ کلاس کر دیا۔اسکواش کے پورے مقابلے میں ہندوستان کی خواتین کھلاڑیوں کا دبدبہ برقرار رہا۔پاکستانی خواتین ٹیم میچ میں واپس آنے کے لئے جدو جہد کرتی نظر آئیں۔
چین میں جاری ایشین گیمز میں ہندوستانی خواتین کی اسکواش ٹیم کی اناہت سنگھ، جوشنا چنپا اور تنوی کھنہ نے اپنے اپنے میچوں میں لگاتار گیم جیتے۔
اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ کل صبح نیپال اور مکاؤ چین سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:Asian Games 2023 ایشین گیمز میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی جارہانہ کارکردگی
انڈر 15 اور انڈر 17 ایشین چیمپئن پندرہ سالہ اناہت نے انڈیا بمقابلہ پاکستان ویمنز اسکواش پول بی میچ کے پہلے میچ میں 3-0 سے جیت کے ساتھ ہندوستان کو برتری دلادی۔ انہوں نے سعدیہ گل کو 11-6، 11-6، 11-3 سے ہرایا۔وہیں دوران جوشنا نے پاکستان کی نور الہدیٰ صادق کے خلاف دوسرا مقابلہ 11-2، 11-5، 11-7 سے جیتا۔
یواین آئی