ETV Bharat / sports

Asian Games 2023 بھارتی بیڈمنٹن خواتین ٹیم منگولیا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 1:08 PM IST

بھارت کی بیڈمنٹن خواتین ٹیم جمعرات کو منگولیا کو 3-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئی ہے۔ چین میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں آج دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو، اشمیتا چلیہا اور انوپما اپادھیائے کی ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے راؤنڈ آف 16 کے میچوں میں 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔

ہندوستانی بیڈمنٹن خواتین ٹیم منگولیا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچی

ہانگزو: ایشیائی کھیلوں 2023 میں بھارت کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے جمنازیم کے کورٹ پر کھیلتے ہوئے پی وی سندھو نے منگولیا کی مائیگمارٹسرین گنباٹر کے خلاف میچ کا آغاز کیا اور اپنی منگولیا کی حریف کو آسانی سے 21-2، 21-3 سے شکست دے کر ہندوستان کو 1-0 کی برتری دلائی۔ ٹیم کے دوسرے میچ میں بیڈمنٹن کی دنیا میں 49ویں نمبر کی نوجوان ہندوستانی کھلاڑی اشمیتا چلیہا نے کھرلین درخانبتار کے خلاف 21 منٹ میں 21-2، 21-3 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔تیسرے اور آخری سنگلز میچ میں دنیا کی 85 نمبر کی ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی انوپما اپادھیائے نے منگولیا کی کھلاڑی کھلانگو باتار کو 22 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں سیدھے گیمز میں 21-0، 21-2 سے ہرا کر ہندوستانی ٹیم کو 3-0 سے فتح دلائی۔

یہ بھی پڑھیں:Nikhat Zarin in Quarterfinals نکہت زرین نے کوریا کی کھلاڑی کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کیا

ہندوستانی خواتین ٹیم جمعہ کو کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کا مقابلہ کرے گی۔دریں اثنا، ہندوستانی مرد ٹیم پہلے راؤنڈ میں بائی ملنے کے بعد جمعہ کو ایکشن میں نظر آئے گی۔ ایچ ایس پرنے کی قیادت والی ٹیم کوارٹر فائنل میں نیپال یا منگولیا سے ٹکرائے گی۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے سے ہندوستانی بیڈمنٹن ٹیم کے لیے ایک تمغہ یقینی ہو جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.