ETV Bharat / sports

Asia Cup Will not be Held in SL: سری لنکا میں نہیں ہوگا ایشیا کپ - ایشیا کپ 2022

ایشیا کپ آئندہ ماہ اگست کے آخر میں شروع ہونے والا ہے جس کے لیے سری لنکا کی میزبای طے تھی لیکن سری لنکا میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے درمیان اب ایسی خبریں آرہی ہیں کہ سری لنکا اس ٹورنامنٹ کی میزبانی نہیں کرےگا۔ Asia Cup 2022

Asia Cup 2022
ایشیا کپ
author img

By

Published : Jul 21, 2022, 6:14 PM IST

آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا نہیں کر سکتا کیونکہ ملک کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔ سری لنکا نے حال ہی میں لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے تیسرے سیزن کو بھی ملتوی کر دیا تھا۔ سری لنکا میں معاشی اور سیاسی بحران مسلسل گہرا ہوتا جا رہا ہے جس کا اثر اب ملکی کرکٹ پر بھی نظر آ رہا ہے۔ درحقیقت سری لنکا کرکٹ نے ایشین کرکٹ کونسل کو مطلع کیا کہ وہ آئندہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ کی میزبانی نہیں کر سکتا کیونکہ اس وقت ملک کی موجودہ اقتصادی اور سیاسی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔ سری لنکا نے حال ہی میں لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے تیسرے سیزن کو بھی ملتوی کر دیا تھا۔ Political and Economic Crisis in Sri Lanka

اے سی سی کے ایک ذریعہ نے کہا گیا کہ 'سری لنکا کرکٹ نے مطلع کیا ہے کہ ان کے ملک کی موجودہ سیاسی اور اقتصادی صورت حال کی وجہ سے خاص طور پر جب بات غیر ملکی کرنسی کی ہو تو ان کے لیے 6 ٹیموں پر مشتمل اس بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنا مناسب نہیں ہے۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ 'ایس ایل سی حکام نے مطلع کیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات یا کسی دوسرے ملک میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا چاہیں گے۔ عہدیدار نے کہا کہ ایشیا کپ اس سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل اگست ستمبر میں ہونا ہے اور اے سی سی کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں اس کا اعلان کرنے کا امکان ہے۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ 'متحدہ عرب امارات حتمی متبادل مقام نہیں ہے۔ کوئی دوسرا ملک بھی ہوسکتا ہے بھارت بھی، کیونکہ اے سی سی اور سری لنکا کرکٹ کو ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے حتمی منظوری کے لیے پہلے امارات کرکٹ بورڈ کے حکام سے بات کرنی ہوگی۔ Sri Lanka Political Crisis Affects Cricket

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.