لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ملتان کو لاہور سے کچھ حصّہ ملے گا جوکہ پاکستان میں ایونٹ کی میزبانی کا مرکزی مقام ہوگا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے ایونٹ کا پانچواں میچ حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے اور اس پر ابھی بھی بات چیت کر رہے ہیں لیکن یہ فیصلہ پی سی بی کی پچھلی انتظامیہ نے کیا تھا اس لیے اس وقت یہ کافی مشکل کام ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہم ایک ایسی پالیسی تیار کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں جس کے تحت شائقین سری لنکا میں ڈالرز میں ٹکٹ خریدیں گے کیونکہ برصغیر اور دنیا کے دیگر حصّوں سے کرکٹ کے شائقین کی ایک اچھی تعداد کے میچز دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کی توقع ہے اور وہاں پاکستان کا بھارت سے کم از کم 2 بار مقابلہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Babar Azam on Sarfaraz سرفراز کی کپتانی میں کھیلا، بہت کچھ سیکھا اور ڈانٹ بھی کھائی، بابر اعظم
ایشیا کپ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان آج متوقعواضح رہے کہ ایشیا کپ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان آج متوقع ہے۔ایونٹ پاکستان میں 31 اگست سے شروع ہوگا جو 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا، ایونٹ میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا جس میں ایونٹ کے چار میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔
یو این آئی