ETV Bharat / sports

Asia Cup History at a Glance ایشیا کپ کی تاریخ پر ایک نظر

ایشیا کپ کا آغاز سنہ 1984 میں ہوا۔ اب تک کل 14 مرتبہ اس کپ کا انعقاد ہوچکا ہے جس میں سب سے زیادہ 7 مرتبہ بھارت نے ٹرافی پر قبضہ کیا جبکہ سری لنکا 5 مرتبہ یہ ٹرافی جیت چکا ہے۔ Asia Cup History at a Glance

author img

By

Published : Aug 26, 2022, 5:37 PM IST

Updated : Aug 26, 2022, 5:53 PM IST

asia cup history at a glance
ایشیا کپ کی تاریخ پر ایک نظر

نئی دہلی: چار برس کے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر ایشیا کپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 27 اگست سے کرکٹ کا یہ عظیم مقابلہ شروع ہوگا۔ پہلا میچ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل 11 ستمبر کو ہوگا۔ سنہ 1984 میں ایشیا کپ کا آغاز ہوا، اب تک کل 14 مرتبہ اس کا انعقاد ہوچکا ہے۔ جس میں سب سے زیادہ 7 مرتبہ بھارت نے ٹرافی جیتی ہے۔ جب کہ سری لنکا 5 مرتبہ یہ ٹرافی جیت چکا ہے۔ Asia Cup History at a Glance

اب تک صرف ایک مرتبہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا۔ ٹی20 ورلڈ کپ 2016 کی تیاریوں کے پیش نظر اُس وقت ایشیا کپ کو ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا۔ تب ٹیم انڈیا نے فائنل میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں برس آسٹریلیا میں ہونے والا ہے، اسی لیے اس بار بھی ایشیا کپ کا انعقاد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کیا جا رہا ہے۔ اس بار بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں اس میگا ٹورنامنٹ جیتنے کی سب سے بڑے دعویدار ہیں۔ جب یہ ٹورنامنٹ سنہ 2018 میں آخری بار کھیلا گیا تھا تو ٹیم انڈیا چیمپئن بنی تھی۔

پاکستان کی ٹیم اس بار بھی مضبوط نظر آ رہی ہے۔ ٹیم میں بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے کھلاڑی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کے پاس وراٹ کوہلی، روہت شرما، سوریہ کمار یادو اور رشبھ پنت جیسے عمدہ کھلاڑی ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا رخ بدل سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ایشیا کپ کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں کیا جا رہا ہے، جب کہ اس کی میزبانی سری لنکا کرکٹ بورڈ کرے گا۔ پہلے اسے سری لنکا میں ہی منعقد کیا جانا تھا، لیکن سری لنکا کی بگڑتی ہوئی سیاسی اور معاشی صورتحال کے باعث اسے متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا۔

ایشیا کپ کے کامیاب ترین کھلاڑیوں کی بات کریں تو سری لنکا کے سنتھ جے سوریا نے 25 میچوں میں 1220 رنز بنائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سری لنکا کے لستھ ملنگا صرف 14 میچوں میں 20.55 کی اوسط سے 29 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب گیندباز رہے ہیں۔ ایشیا کپ 2022 میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹیموں کو 3-3 کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پورے ٹورنامنٹ میں 13 میچ کھیلے جائیں گے۔

گروپ 1: بھارت، پاکستان اور ہانگ کانگ

گروپ 2: سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش

یو این آئی

Last Updated : Aug 26, 2022, 5:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.