ETV Bharat / sports

Asia Cup 2023 سری لنکا کی بنگلہ دیش پر شاندار فتح - سری لنکا اپنا پہلا ایشیا کپ لیگ میچ جیتا

سری لنکا نے متھیشا پاتھیرانا ( 32/4) اور مہیش ٹیکشنا نے کی شاندار گیند بازی کے بعد، چریتا اسالنکا (62 ناٹ آؤٹ) اور سدیرا سمروکرما (54) کی صبر آزما نصف سنچریوں کی بدولت جمعرات کو بنگلہ دیش پر پانچ وکٹوں سے زبردست جیت کے ساتھ ایشیا کپ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ BAN vs SL match updates

Etv Bharatسری لنکا کی بنگلہ دیش پر شاندار فتح

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2023, 1:02 PM IST

پالے کیل: گروپ بی کے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42.2 اوورز میں 164 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا نے 165 رنز کا ہدف 39 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پالے کیل اسٹیڈیم کی سست پچ پر رفتار نہیں پکڑ سکی۔ تیکشنا نے دوسرے ہی اوور میں تنزید حسن کو صفر پر آؤٹ کر کے میچ کی سمگت طے کی، جبکہ دھننجے ڈی سلوا نے پاور پلے کے اختتام سے قبل محمد نعیم (16) کو آؤٹ کر دیا۔ بنگلہ دیش کے بلے باز ایک سرے پر چھوٹے اسکور پر آؤٹ ہوتے رہے، حالانکہ نجم الحسن شانتو (89) نے دوسرے سرے کو سنبھال رکھا تھا۔ نوجوان بلے باز توحید ہردئے نے ایک موقع پر شانتو کے ساتھ 59 رنز کی شراکت داری کرکے اننگز کو سنبھالا، لیکن جیسے ہی وہ داسن شناکا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، وکٹوں کا باقاعدہ گرنا شروع ہوگیا۔ ہردئے نے 41 گیندوں پر 20 رنز بنائے جبکہ شانتو 122 گیندوں پر 89 رنز بنانے کے بعد بنگلہ دیش کی آٹھویں وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ شانتو کو تیکشانا نے آؤٹ کیا، جبکہ پتھیرانا نے بنگلہ دیش کی اننگز کا خاتمہ دو رن کے اندر دو وکٹوں کے ساتھ کیا۔ پتھیرانا نے 7.4 اوور میں 32 رن کے عوض چار وکٹ حاصل کئے، جبکہ تیکشانا نے آٹھ اوور میں 19 رن پر دو وکٹ لئے۔ دھننجے، دونتھ ویلالگے اور شاناکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

سری لنکا ہدف کے تعاقب میں میدان میں آیا تو تسکین احمد نے دیموتھ کرونارتنے کو ایک رن پر آؤٹ کر کے میزبان ٹیم کو چونکا دیا، جب کہ شرف الاسلام نے پاتھم نسانکا کا وکٹ حاصل کیا۔ اس کے بعد تاہم سری لنکا کو ہدف کی جانب پیش قدمی میں کوئی بڑی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ پہلے پاور پلے کے آخری اوور میں کوسل مینڈس (پانچ رنز) کے آؤٹ ہونے کے بعد سمروکرما نے اسلانکا کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 78 رنز کی شراکت داری کی۔ سمروکرما 77 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اسلانکا نے 85 گیندوں پر نظم و ضبط کے ساتھ نصف سنچری مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلانکا نے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 38ویں اوور میں مہدی حسن کو میچ کا پہلا چھکا لگایا۔ اگلے اوور کی آخری گیند پر اسلانکا نے چار اوور لانگ لیگ پر لگا کر سری لنکا کو ہدف کے پار پہنچا یا۔ بنگلہ دیش کا اگلا مقابلہ اتوار کو افغانستان سے ہوگا جبکہ سری لنکا اور افغانستان 5 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.