ETV Bharat / sports

Asia Cup 2023 Final سری لنکا کو دس وکٹوں سے شکست، بھارت ایشیا کا چمپیئن

Asia Cup 2023 Final
Asia Cup 2023 Final
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2023, 3:03 PM IST

Updated : Sep 17, 2023, 8:11 PM IST

18:09 September 17

ایشیا کپ 2023 کا ٹائٹل بھارت کے نام

پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل میں کھیلا جانے والا ایشیا کپ 2023 کا فائنل میچ سری لنکا کے کولمبو میں بھارت اور دفاعی چمپئن سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا۔ ٹاس جیت کر سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے محض 50 رنز ہی بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے سری لنکائی بلے بازوں کی کمر توڑ دی اور چھ وکٹیں حاصل کیے۔ 51 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارت کے سلامی بلے باز ایشان کشن اور شبھمن گل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ گِل 27 رنز جبکہ کشن 23 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ قابل ذکر ہے کہ سری لنکا کو فائنل میں شکست دے کر بھارتی ٹیم آٹھویں بار ایشیا کپ کا خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 13 ایشیا کپ ٹائٹل جیتے ہیں جن میں بھارت نے سات اور سری لنکا نے چھ جیتے ہیں۔

17:42 September 17

پچاس رنز کے تعاقب میں بھارت کی بلے بازی شروع، کشن اور گل کریز پر

ایشیا کپ 2023 کے فائنل میچ میں سری لنکا نے بھارت کے سامنے محض پچاس رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما بیٹنگ کرنے نہیں آئے جب کہ ان کی جگہ ایشان کشن آئے ہیں۔ دونوں سلامی بلے باز کشن اور گل کریز پر ہیں۔ بھارت جیسے ہی پچاس رنز کا ہدف حاصل کرے لے گا ویسے ہی وہ آٹھویں بار ایشیا کپ کا خطاب جیتنے والا بن جائے گا۔

17:01 September 17

سری لنکا کی پوری ٹیم 50 رنز پر سمٹی، محمد سراج کے نام چھ وکٹ

ایشیا کپ 2023 کے فائنل میچ میں سری لنکا کی بلے بازی پوری طرح سے فیل ہوگئی اور پوری ٹیم 15.2 اوورز میں محض 50 رنز پر ہی آل آوٹ ہوگئی۔ سری لنکا کے دو بلے بازوں کوشل مینڈیس (17) اور دشانا ہیمنتھا (13) رنز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دہائی کے ہندسہ تک نہیں پہنچ سکا۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج نے چھ وکٹ حاصل کیے جبکہ ہاردک نے تین اور بمراہ کو ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

16:32 September 17

محمد سراج نے تین اوورز میں ہی پانچ کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا

محمد سراج نے اپنے دوسرے ہی اوور میں شاندار گیندبازی کرتے ہوئے سری لنکا کے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کردیا۔ اور اگے ہی اوور میں ایک اور وکٹ لے کر سراج نے اپنے تین اوورز میں ہی پانچ وکٹ لے لیے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوگیا۔ سری لنکا کا مجموعی اسکور 9 اورز میں 30 رنز ہیں اور اس نے اپنے چھ وکٹ بھی کھو دیے ہیں۔

16:06 September 17

محمد سراج کا قہر، ایک ہی اوور میں چار وکٹ

محمد سراج نے اپنے دوسرے ہی اوور میں شاندار گیندبازی کرتے ہوئے سری لنکا کے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کردیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوگیا۔ سری لنکا کا مجموعی اسکور 6 اورز میں 13 رنز ہیں اور اس نے اپنے چھ وکٹ بھی کھو دیے ہیں۔

15:42 September 17

بارش کے سبب آدھے گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا میچ، بھارت کی شاندار گیندبازی

ایشیا کپ 2023 کا فائنل میچ بھارت اور سری لنکا کے مابین کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا۔ سری لنکا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کر رہی ہے، پہلے ہی اوورز میں بمراہ نے بھارت کو کامیابی دلا دی اور سری لنکا کے سلامی بلے باز کوشل پریرا کو وکٹ کے پیچھے کیچ کرا کر آوٹ کر دیا۔ وہیں دوسری طرف سے محمد سراج نے بھی ایک ہی اوور میں دو کھلاڑی نسنکا اور سدیرا سماراویکراما کو پولیلین کی راہ دکھا دی ہے۔

15:15 September 17

بارش کی وجہ سے میچ میں تاخیر

ایشیا کپ 2023 کا فائنل میچ بھارت اور سری لنکا کے مابین کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن بارش کی وجہ سے میچ ابھی تک شروع نہیں ہوسکا ہے۔ میدان سے کورز کو ہٹایا جارہا ہے اور بہت ہپی جلد میچ شروع ہونے کی امید ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 13 ایشیا کپ ٹائٹل جیتے ہیں جن میں بھارت نے سات اور سری لنکا نے چھ جیتے ہیں۔ بھارت آٹھویں بار ایشیا کپ کا خطاب جیتنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ جبکہ سری لنکا کے لیے یہ ٹرافی کی گنتی برابر کرنے اور برے وقت سے گزرنے والے ہر سری لنکن کو فخر کرنے کا موقع دے گی اور یقیناً کھلاڑی اس موقع پر ٹائٹل جیت کر لوگوں کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے تیار ہوں گے۔

14:40 September 17

دفاعی چمپئن سری لنکا کو ان کی ہی سرزمین پر شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم اتوار کو کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں آٹھویں بار ایشیا کپ کا خطاب جیتنے کے ارادے سے اترے گی۔

  • Sri Lanka have won the toss and elected to bat first in Colombo!

    Will Sri Lanka's openers stand strong against the new ball and unleash their power in the later overs? Or could the Indian seamers seize the early advantage? 👌#AsiaCup2023 #INDvSL pic.twitter.com/2F4NSNkaN0

    — AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کولمبو: ایشیا کپ 2023 کا فائنل میچ بھارت اور سری لنکا کے مابین کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد سری لنکا کے کپتان داسن شاناکا نے کہا کہ پیچ کافی اچھی ہے اس لیے ہم پہلے بلے بازی کریں گے، لیکن دوپہر کے وقت پیچ میں کچھ اسپین ہونے کے جانس ہیں۔ سری لنکا کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ پچھلے سال ہم شائقین کا یہ ہجوم حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے لیکن اس مرتبہ ہم واقعی خوش قسمت ہیں۔ میں اہنے نوجوان کھلاڑیوں سے بہت خوش ہوں جیسے ویللاج، پتھیرانا، سماراویکرما۔ یہ ایک اچھی ٹیم ہے اور اس کے نتائج بھی سامنے آرہے ہیں، یہ ورلڈکپ کے لیے ایک اچھی تیاری بھی ہے۔ ہماری ٹیم میں ایک تبدیلی بھی ہے تھیکشنا کی گگہ دوشن ہیمنتھا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی کپتان روہت نے کہا کہ یہ پیچ کافی خشک لگتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ سری لنکا جو بھی ہدف دے گی ہم اس کا تعاقب کریں گے۔ یہ گیند کے ساتھ جارحانہ ہونے کا ایک اچھا موقع ہے۔ آج ہمارا کام گیند کے ساتھ اچھا کرنا ہے اور پھر دیکھیں کہ ہم بلے سے کیا کر سکتے ہیں۔ شائقین کی تعداد بھی شاندار ہے، دونوں ٹیموں کے لیے اچھا سپورٹ مل رہا ہے لیکن سری لنکا کے لیے شاید کچھ زیادہ ہے۔ امید ہے کہ وہ ایک اچھے فائنل کا مشاہدہ کریں گے۔

انڈیا (پلیئنگ الیون): روہت شرما، شبمن گل، ویراٹ کوہلی، کے ایل راہل (ڈبلیو)، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، واشنگٹن سندر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، محمد سراج

سری لنکا (پلیئنگ الیون): پاتھم نشنکا، کوشل پریرا، کوشل مینڈس (ڈبلیو)، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، داسن شاناکا (کپتان )، دونتھ ویلالج، دشن ہیمانتھا، پرمود مدوشن، متھیشا پاتھیرانا

Last Updated : Sep 17, 2023, 8:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.