ETV Bharat / sports

Asia Cup 2022 ایشیا کپ فائنل سے قبل ایک بار پھر بھارت پاکستان آمنے سامنے - دو سر فہرست ٹیمیں فائنل کھیلے گی

ایشیا کپ 2022 کی بہترین چار ٹیمیں سُپر فور میں پہنچ چکی ہیں جہاں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف تین تین میچز کھیلیں گی۔ اس مرحلے میں سرفہرست دو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیمیں فائنل میں کھیلیں گی۔ سپر فور راؤنڈ کا مکمل میچ شیڈول دیکھیں۔ Asia Cup 2022 Super Four full schedule

India vs Pakistan Asia Cup 2022, Next Match
ایشیا کپ 2022 فائنل سے قبل ایک بار پھر بھارت پاکستان آمنے سامنے
author img

By

Published : Sep 3, 2022, 2:09 PM IST

دبئی: ایشیا کپ 2022 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ بھارت، افغانستان، سری لنکا اور پاکستان سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ تین تین ٹیموں کے دو گروپ سے ایک ایک ٹیمیں ٹورنا منٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔ گروپ اے سے ہانگ کانگ اور گروپ بی سے بنگلہ دیش ٹورنامنٹ سے باہر ہیں، جب کہ باقی 2-2 ٹیمیں ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں داخل چکے ہیں۔

بتادیں کہ اس بار ایشیا کپ عام سیمی فائنل راؤنڈ کے بجائے یہ ٹورنامنٹ راؤنڈ رابن طرز پر دو گروپس میں کھیلا جائے گا۔ جس میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف تین تین میچ کھیلیں گی۔ اس مرحلے میں سرفہرست دو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔

بھارت گروپ اے میں اپنے دونوں میچ جیت کر سرفہرست ہے، جب کہ اپنے آخری میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 155 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا ہے اور اگلے مرحلے کے لیے گروپ اے میں دوسرے نمبر پر ہے۔ وہیں دوسری جانب گروپ بی میں افغانستان سری لنکا اور بنگلہ دیش دونوں کو شکست دے کر ٹاپ پوزیشن میں ہے۔ سری لنکا نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر سپر فور کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ سپر فور کے پہلے میچ میں آج سری لنکا اور افغانستان شارجہ میں آمنے سامنے ہوں گے، جب کہ 4 ستمبر کو ایک بار پھر بھارت ۔ پاکستان دبئی میں نظر آئیں گے۔ اس کے بعد بھارت اور سری لنکا 6 ستمبر کو دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔ پھر 7 ستمبر کو پاکستان اور افغانستان آمنے سامنے ہوں گے۔ بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ 8 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ سپر فور کا آخری میچ 9 ستمبر کو سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.