ETV Bharat / sports

Asia Cup 2022: پاکستان نے ہانگ کانگ کو شرمناک شکست دی

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 10:55 PM IST

ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کی شرمناک شکست ہوئی ہے، پوری ٹیم 38 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ اب اتوار کو ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہوگا۔ Asia Cup 2022

Etv Bharat
Etv Bharat

ایشیا کپ 2022 کے چھٹے میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 155 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے سپر فور میں جگہ پکی کر لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہانگ کانگ کی ٹیم کا سفر یہیں ختم ہو جائے گا۔ اب اتوار کو سپر فور کے میچ میں بھارت اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے۔Asia Cup 2022

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ایشیا کپ 2022 کے سپر فور میں جگہ بنا لی ہے۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 155 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان نے ہانگ کانگ کے سامنے 194 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے سامنے ہانگ کانگ کی ٹیم بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 38 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

افغانستان، بھارت اور سری لنکا پہلے ہی سپر فور میں جگہ بنا چکے ہیں۔ پاکستان کی سپر فور میں جگہ بنانے کے بعد اب شائقین کرکٹ ایک بار پھر بلاک بسٹر میچ دیکھنے جا رہے ہیں۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں دوبارہ مدمقابل ہوں گی۔

ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے دو وکٹوں پر 193 رنز بنائے۔ ہانگ کانگ کے گیند بازوں نے جس طرح ہندوستانی بلے بازوں کو دباؤ میں ڈالا تھا، اسی طرح پاکستان کو بھی اچھا آغاز نہیں کرنے دیا۔ جس کے نتیجے میں بابر اعظم صرف 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے اسپنر احسان خان کی گیند پر ہوا میں شاٹ کھیلا اور بولر نے ان کے دائیں جانب ڈائیونگ لگا کر کیچ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Asia Cup 2022: جڈیجہ انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.