ETV Bharat / sports

Naseem Shah Six Against Afghanistan نسیم شاہ نے جس بلے سے چھکے لگائے وہ ادھار کا تھا

author img

By

Published : Sep 8, 2022, 3:09 PM IST

ایشیا کپ سُپر فور میچ میں افغانستان کے خلاف آخری اوور میں پاکستان نے تیز گیند باز نسیم شاہ کے دو چھکوں کی بدولت پاکستان نے میچ جیت لیا اور ٹورنامنٹ میں فائنل میں جگہ بنائی۔ میچ کے بعد بات کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ انہوں نے جس بلے سے دو چھکے لگائے وہ کسی دوسرے کھلاڑی کا تھا۔ Naseem Shah Hit Last-over Sixes With A Bat

Asia Cup 2022: Naseem Shah Hit Last-over Sixes With A Bat Borrowed From Hasnain
ادھار کے بلے سے نسیم شاہ نے لگائے دو چکھے

شارجہ: افغانستان کے خلاف آخری اوور میں پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دو لگاتار چھکے لگائے۔ نسیم شاہ کے ان دو چھکوں کے بدولت پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کے بعد بات کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہاکہ انہیں یقین تھا کہ وہ چھکے لگا سکتے ہیں، اس کے لیے انہوں نے کافی پریکٹس بھی کی تھی، تاہم بلا ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اپنا بلا تبدیل کرنا پڑا۔ Naseem Shah Hit Last-over Sixes With A Bat

بتا دیں کہ 130 رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو 10 گیندوں میں 20 رنز درکار تھے اور دو وکٹیں باقی تھیں۔ تاہم پاکستانی خیمے میں اس وقت افراتفری پھیل گئی جب 19ویں اوور میں آصف علی آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے کی ذمہ داری نسیم شاہ اور محمد حسنین کی آخری جوڑی پر آ گئی۔ پاکستان کو آخری اوور میں جیت کے لیے 11 رنز درکار تھے اور نسیم شاہ نے لگاتار دو چھکے لگا کر میچ کو سمیٹ لیا اور پاکستان کو سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچایا دیا۔ Naseem Shah Hit Last-over Sixes With A Bat

نسیم شاہ نے میچ کے بعد بتایا کہ 'انہوں نے جس بلے سے چھکے لگائے وہ بلہ حسنین کا تھا۔ نسیم شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ کے بعد جاری کی گئی ویڈیو میں کہا کہ 'وہ جانتے ہیں کہ اب سب ان کی بیٹنگ کے بارے میں بات کریں گے۔ لیکن انہوں نے نیٹ پر سخت پریکٹس کی۔ انہوں نے حسنین سے کہا کہ مجھے اپنا بلہ دو میرا بلہ اتنا اچھا نہیں ہے'

حسنین نے بھی تصدیق کی کہ دونوں چھکے انہی کے بلے سے لگے ہیں۔ حسنین نے کہا کہ' نسیم نے انہیں بیٹ دینے کے بارے میں کہا تھا، انہوں نے کہا ٹھیک ہے، تم ایک رن لے لو اور بیٹ مجھے واپس دو لیکن نسیم نے دو چھکے لگا کر میچ ختم کر دیا۔"

نسیم نے کہا کہ انہیں اپنی بیٹنگ پر بھروسہ ہے جس کی وجہ سے انہیں پاکستان کے لیے میچ جِتانے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے خود پر یقین تھا کہ میں یہ کر سکتا ہوں۔ یہ میرے لیے یادگار میچ رہے گا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.