ETV Bharat / sports

Ashes 2023 تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست، انگلینڈ کی ایشیز جیتنے کی امیدیں برقرار - ایشیز 2023

ایشز 2023 کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے سامنے 251 رنز کا ہدف رکھا تھا جسے انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یہ پانچ میچوں کی ایشز سیریز میں انگلینڈ کی پہلی جیت ہے اور آسٹریلیا کی ٹیم کو اب بھی 1-2 کی برتری حاصل ہے لیکن انگلینڈ کی ایشیز جیتنے کی امیدیں برقرار ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 9, 2023, 9:30 PM IST

لیڈز: ہیری بروک (75) کی نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ نے اتوار کو آسٹریلیا کو تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ میں تین وکٹوں سے شکست دے کر ایشیز جیتنے کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کے سامنے 251 رنز کا ہدف رکھا تھا جسے انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یہ پانچ میچوں کی گھریلو ایشز سیریز میں انگلینڈ کی پہلی جیت ہے اور آسٹریلیا کی ٹیم کو اب صرف 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ کی اس اہم فتح میں بروک نے 93 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 75 رنز کا تعاون دیا ۔ انگلینڈ نے ہدف تک پہنچنے سے قبل بروک کی شکل میں اپنی ساتویں وکٹ گنوا دی، لیکن کرس ووکس (32 ناٹ آؤٹ) اور مارک ووڈ (ناٹ آؤٹ 16) نے 24 رنز کی اہم شراکت داری کرکے میزبان ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ انگلینڈ نے چوتھے دن کا آغاز 27/0 پر کیا اور اسے جیت کے لیے 224 رنز درکار تھے۔ بین ڈکٹ (23) نے ابتدائی اوورز میں مثبت انداز کا مظاہرہ کیا لیکن جلد ہی مچل اسٹارک نے انہیں پویلین بھیج دیا۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کے لیے آنے والے معین علی (پانچ رن) بھی اسٹارک کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے ۔

دوسرے اینڈ سے اوپنر جیک کرولی نے انگلینڈ کی اننگز کو آگے بڑھایا۔ انگلینڈ کے لیے ہدف تک پہنچنا آسان ہو سکتا تھا لیکن آسٹریلیا نے مختلف تجربات کرتے ہوئے وکٹیں لینے کا سلسلہ جاری رکھا۔ آل راؤنڈر مچل مارش، جنہوں نے سیریز کے اپنے پہلے اسپیل میں کیمرون گرین کی جگہ لی، کرولی کو 44 رنز پر وکٹ کیپر ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے علاوہ کیری نے پیٹ کمنز کی گیند پر جو روٹ (21) اور اسٹارک کی گیند پر بین اسٹوکس (13) کا کیچ بھی پکڑا۔ انگلینڈ کی آدھی ٹیم 161 رنز پر پویلین لوٹنے کے بعد فتح کی ذمہ داری جونی بیئرسٹو کے تجربہ کار کندھوں پر تھی لیکن صرف پانچ رنز پر اسٹارک نے انہیں بولڈ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

انگلینڈ کو دباؤ سے باہر نکالنے کی ذمہ داری اب بروک کے ہاتھوں میں تھی اور انہوں نے جیت کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لے لی۔ انہوں نے صبر و تحمل کے ساتھ کھیلتے ہوئے 67 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ دوسرے اینڈ سے کرس ووکس نے اننگز کی رفتار کو برقرار رکھا اور 39ویں اوور میں بولنڈ کی گیندوں پر دو چوکے لگائے۔ بروک اور ووکس کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 59 رنز کی نصف سنچری شراکت نے میچ کو انگلینڈ کے حق میں بدل دیا۔

تاہم اسٹارک نے 230 رنز کے اسکور پر بروک کی صورت میں انگلینڈ کو ایک اور جھٹکا دیا۔ اس وقت انگلینڈ فتح سے 21 رنز دور تھا لیکن نئے آنے والے بلے باز ووڈ نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر آسٹریلیا کی امیدیں تقریباً ختم کر دیں۔ ووڈ نے صرف آٹھ گیندوں میں 16 رنز بنائے جبکہ ووکس نے 47 گیندوں پر 32 رنز بنائے، ووکس نے چوکا لگا کر ہیڈنگلے میں انگلینڈ کی فتح کا جھنڈا ایک بار پھر لہرایا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.