رانچی: ٹیم انڈیا کے بولر ارشدیپ سنگھ کے بارے میں کہاجا رہا ہے ان کا نو بال سے رشتہ پرانا ہے۔ لیفٹ آرم بولر ارشدیپ سنگھ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ابتدائی تین اووروں میں اچھی گیند بازی کی۔ پہلے تین اووروں میں ارشدیپ نے صرف 24 رنز دیے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ کپتان ہاردک پانڈیا نے ارشدیپ پر اعتماد کیا اور انہیں اننگز کا سب سے مشکل 20 واں اوور پھینکنے کی ذمہ داری سونپی، لیکن ارشدیپ یہاں فیل ہوگئے اور کپتان کو مایوس کیا۔ ارشدیپ کی قسمت نے بھی ان کاساتھ نہیں دیا اور انہوں نے اوور کا آغاز نو بال سے کیا۔
کپتان ہاردک پانڈیا بھی ارشدیپ سنگھ کے نو بال سے پریشان نظر آئے۔ ارشدیپ نے آخری اوور میں کل 27 رنز دیے اور کئی شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو 176 رنز بنانے میں کافی مدد ملی۔ اس کے ساتھ ہی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارتی ٹیم 9 وکٹوں پر صرف 155 رنز بنا سکی اور میچ 21 رنز سے ہار گئی۔ ارشدیپ ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارتی گیند باز اننگز کے 20ویں اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ارشدیپ نے اس ریکارڈ کے معاملے میں سریش رینا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سنہ 2012 میں رینا نے جنوبی افریقہ کے خلاف 20ویں اوور میں 26 رنز دیے تھے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد کپتان ہاردک پانڈیا نے واضح کیا ہے کہ ٹیم انڈیا کی ناقص گیند بازی نے نیوزی لینڈ کو اتنا بڑا اسکور کرنے کا موقع دیا۔ ہم نے بہت بری بولنگ کی اور 20-25 رنز زیادہ دیے۔
ارش دیپ کی اس ناقص کارکردگی سے انکے کرکٹ کیریر پر منفی اچرات پڑسکتے ہیں اور مستقبل مین انہیں ٹیم انڈیا میں جگہ بنانے میں دشواریاں حائل ہوسکتی ہیں کیونکہ ٹیم انڈیا کے پاس اسوقت کئی فاسٹ بولر ہیں جنہیں کسی بھی وقت کھیلنے کا چانمد دیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: