ETV Bharat / sports

IND vs NZ 1st ODI جموں و کشمیر کے تیز گیندباز عمران ملک کا یک روزہ میچ میں ڈیبیو

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 یک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلا جا رہا ہے۔ جس میں جموں ایکسپریس کے نام سے مشہور تیز گیند باز عمران ملِک اور پنجاب کے تیزگیند باز ارشدیپ سنگھ کو اپنا پہلا یک روزہ میچ کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ IND vs NZ 1st ODI

NZ vs IND: Arshdeep Singh and Umran Malik make ODI debut
عمران ملک اور ارشدیپ سنگھ کا ونڈے میں ڈیبیو
author img

By

Published : Nov 25, 2022, 1:20 PM IST

Updated : Nov 25, 2022, 1:34 PM IST

آکلینڈ: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین یک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں دو نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم انڈیا کے لیے ڈیبیو کرنے کا موقع ملا ہے۔ اتفاقاً دونوں کھلاڑی فاسٹ باؤلر ہیں، ایک وکٹ ٹیکر لیفٹ آرم پیسر اور دوسرا تیز رفتار گیندبازی کے معاملے میں دیگر سے ممتاز ہیں۔ ونڈے سیریز سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عمران ملک بھی ٹیم کا حصہ تھے، لیکن پلیئنگ 11 کا حصہ نہیں تھے۔ Umran Malik make ODI debut

جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے عمران ملک مسلسل 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتا ہے۔ عمران ملک کو آئی پی ایل 2022 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ٹیم انڈیا میں جگہ ملی تھی۔ عمران نے ٹیم انڈیا کے لیے تین ٹی 20 میچ بھی کھیلے ہیں، جس میں وہ صرف دو وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، اب وہ پہلی بار بھارت کی ون ڈے ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

عمران ملک اور ارشدیپ سنگھ
عمران ملک اور ارشدیپ سنگھ

ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے کامیاب بولر ارشدیپ سنگھ کو بھی ون ڈے ٹیم میں بھی جگہ ملی ہے۔ انتظامیہ کا یہ فیصلہ اگلے برس ہونے والے 50 اوور کے ورلڈ کپ کے حوالے سے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔ ارشدیپ سنگھ ڈیتھ اوورز کے ماہر کھلاڑی ہیں۔ آئی پی ایل 2022 میں پنجاب کنگز کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد انہیں ٹیم انڈیا میں جگہ ملی تھی۔

بیٹنگ کے معاملے میں بھارت کے پاس بہت متبادل موجود ہے۔ سوریہ کمار یادیو کو ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ون ڈے میں مزید مواقع ملیں گے، ان کے نمبر 4 پر کھیلنے کا امکان ہے، لیکن دیپک ہڈا اور سنجو سیمسن کے درمیان لڑائی ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Nov 25, 2022, 1:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.