ETV Bharat / sports

ڈبلیو ٹی سی کے فائنل اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان - انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 20 رکنی ٹیم کا اعلان

جون میں ہونے والے انگلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل اور اگست-ستمبر میں انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، جس میں ہاردک پانڈیا اور کلدیپ یادو کو جگہ نہیں ملی ہے۔

announcement of indian cricket team for wtc final and england test series
ڈبلیو ٹی سی کے فائنل اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان
author img

By

Published : May 8, 2021, 7:21 AM IST

بھارت کے آل راونڈر کھلاڑی ہاردک پانڈیا اور چائنامین گیندباز کلدیپ یادو کو جون میں ہونے والے انگلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل اور اگست-ستمبر میں انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔

جبکہ آویش خان اور پرسدھ کرشنا ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں، حالانکہ دونوں کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی کے طور پر رکھا گیا ہے وہیں وکٹ کیپر بلے باز لوکیش راہل اور ردھیمان ساہا کو فٹنس کلیرنس کے تحت رکھا گیا ہے، ڈبلیو ٹی سی فائنل 18 سے 23 جون تک ساوتھمپٹن میں ہوگا۔

بھارت نے جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل کو انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ریٹین کیا گیا ہے۔

وہیں انجری کی وجہ سے ہوم سیریز سے باہر رہے بہترین آل راونڈر روندر جڈیجہ نے بھی ٹیم میں واپسی کی ہے، ان کے آنے سے ٹیم کا اسپن ڈیپارٹمنٹ مزید مضبوط ہوگا، اس کے ساتھ ہی ٹیم کو تیز گیندباز محمد شامی اور امیش یادو کی خدمات بھی حاصل ہوگئی ہیں۔

ٹیم کے پاس نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹاپ آرڈر میں بھی روہت شرما، شبھمن گل اور مینک اگروال کی شکل میں اچھے اور ان فارم بلے باز ہیں۔ پرسدھ کرشنا کے علاوہ تین نئے اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی کی شکل میں ٹیم میں شامل کیا گیا، جس میں ابھیمنیو ایشورن، آویش خان اور ارجَن ناگواسوالہ شامل ہیں۔

ہندوستان کی 20 رکنی ٹیم:

وراٹ کوہلی، (کپتان)، اجنکیا رہانے (نائب کپتان)، روہت شرما، شبھمن گل، مینک اگروال ، چتیشور پجارا، ہنوما وہاری، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، جسپریت بمراہ، ایشانت شرما، محمد شامی، محمد سراج، شاردل ٹھاکر، امیش یادو، لوکیش راہل (فٹنس کلیئرنس کے تحت)، ردھیمان ساہا (فٹنس کلیئرنس کے تحت)۔اسٹینڈ بائی پلیئر: ابھیمنیو ایشورن، پرسدھ کرشنا، آویش خان، ارجن ناگوس والا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.