ETV Bharat / sports

انجیلو میتھیوز بھارت کے خلاف سیریز سے باہر - آل راؤنڈر انجیلو میتھیوز

سری لنکا کر کٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر انجیلو میتھیوز ذاتی وجوہات کی بنا پر بھارت کے خلاف یک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

سری لنکا کر کٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر انجیلو میتھیوز

author img

By

Published : Jul 7, 2021, 10:36 PM IST

میتھیوز نے معاہدہ تنازع کے درمیان اگلی اطلاع تک سری لنکا کرکٹ سے انہیں قومی فرائض سے آزاد کرنے کی درخواست کی ہے۔

سری لنکا کرکٹ نے اعلان کیا کہ بھارت کے خلاف یک روزہ سیریز کے لیے منتخب کئے گئے 30کھلاڑیوں میں سے 29نے دورہ کے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔

  • Angelo Mathews, who was included in the respective 30-member squad, requested Sri Lanka Cricket to relieve him from National Duties, owing to personal reasons, until further notice. https://t.co/ZYpq69rVo4 #SLC #LKA

    — Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) July 7, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

خیال رہے کہ سری لنکائی کھلاڑیوں نے گزشتہ مہینے مرکزی معاہدوں میں شفافیت کی کمی پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے ساتھ تنازع کے درمیان انگلینڈ سیریز کے لیے دورہ کے معاہدہ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

کھلاڑیوں نے محسوس کیا تھا کہ گریڈنگ کے لیے استعمال کی جانے والی ریٹنگ میں شفافیت کی کمی ہے اور انہیں جو معاوضہ دیا گیا وہ ناکافی ہے۔ حالانکہ بعد میں کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے دورہ کے لیے معاہدہ پر دستخط کردیئے تھے۔

نتیجہ کے طور پر یہ دورہ طے پروگرام کے مطابق آگے بڑھا جہاں سری لنکا نے بغیر جیت کے دورہ ختم کیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ دورہ کے درمیان میں ہی سرلنکائی ٹیم کے نائب کپتان کشل مینڈس، سلامی بلے باز دنشکا گنا تلکا اور وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا کو ٹیم کے بایو ببل کی خلاف ورزی کے معاملہ میں جانچ مکمل ہونے تک معطل کرتے ہوئے گھر بھیج دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مہندر سنگھ دھونی: نیروبی سے مانچسٹر تک کا سفر

فی الحال انہیں بھارت کے خلاف سیریز میں لینے پر بھی صورتحال واضح نہیں ہے۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں 13 جولائی سے 25جولائی کے درمیان تین ون ڈے اور ٹی 20 مقابلے کھیلے جانے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.