ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ کو فائدہ، لیکن ہم ذہنی طور پر تیار ہیں: اجنکیا رہانے - ڈبلیو ٹی سی

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اجنکیا رہانے نے کہا "نیوزی لینڈ بہتر ٹیم ہے اور انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے سے ان کے حوصلے بلند ہیں، لیکن میرے خیال سے فائنل میچ میں جو بھی ٹیم پانچ دن تک عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرے گی وہی کامیابی کی امید کرسکتی ہے۔

ajinkya rahane
اجنکیا رہانے
author img

By

Published : Jun 17, 2021, 12:48 PM IST

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اجنکیا رہانے نے بدھ کے روز اعتراف کیا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل سے قبل انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ کھیلنے سے نیوزی لینڈ کو فائدہ ہوا ہے لیکن ٹیم انڈیا بھی ٹائٹل میچ کے لیے ذہنی طور پر مکمل طور سے تیار ہے۔

رہانے نے کہا "نیوزی لینڈ کی ٹیم کافی بہتر ہے۔ ہم انہیں کمتر نہیں سمجھ سکتے۔ کیویز نے فائنل میچ سے قبل انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچ بھی کھیلے ہیں جس سے ان کو فائدہ ہوگا۔ لیکن فائنل میچ میں جو بھی ٹیم اچھی طرح سے پانچ دن تک کھیلتی ہے وہی کامیاب ہوسکتی ہے۔ "

رہانے نے مزید کہا "میرے خیال سے یہ ایک ذہنی چیز ہے اگر آپ ذہنی طور پر تیار ہوجائنگے تو پھر چیزیں بھی جلد ہی تبدیل ہو جائیں گی۔ یہ صرف ایک میچ ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اسے دوسرے کھیل کی طرح ہی سمجھا جائے اور اس کے بارے میں نہ سوچا جائے کہ یہ فائنل ہے۔ ہم اپنے اوپر زیادہ دباؤ نہیں ڈالنا چاہتے۔ ہمارے لیے یہ بہتر ہے کہ ہم اچھی شروعات کریں۔ "

نائب کپتان نے کہا "میں نوجوان کھلاڑیوں سے کچھ نہیں کہتا۔ وہ اپنے کھیل کا منصوبہ جانتے ہیں اور انہوں نے پچھلے ایک سال میں بہترین کرکٹ کھیلی ہے۔ وہ سب ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں اور وہ خود پر بھی یقین رکھتے ہیں۔ ہمیں بھی ان کی قابلیت پر اعتماد ہے اور ہم انہیں اپنا کھیل کھیلنے کی اجازت دیتے ہیں۔

رہانے نے کہا "ہم کسی قسم کی غلط فہمی پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ ہم ایک ٹیم کی حیثیت سے کھیلتے ہیں اور کسی کو کچھ نہیں کہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑی بلا خوف و خطر کھیلیں۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.