لندن: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے کرکٹ آپریشنز کے صدر جلال یونس نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم اپنے بنگلہ دیش دورے کے درمیان ایک سیریز کھیلنے کے لیے بھارت آئے گی۔ افغانستان کو دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لیے اگلے ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا، حالانکہ حال ہی میں اعلان کیا گیا تھا کہ ایک ٹیسٹ کو پروگرام سے ہٹا دیا گیا ہے۔ کرک بز کی ایک رپورٹ کے مطابق جلال یونس نے جمعرات کو انگلینڈ میں صحافیوں کو بتایا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے درخواست کی ہے کہ ان کی ٹیم ایک ٹیسٹ کھیلنا چاہتی ہے اور پھر بھارت میں سیریز کھیلنے کے بعد بنگلہ دیش واپس جانا چاہتی ہے۔
جلال یونس نے کہا، " افغانستان کے ساتھ ہمارے دو ٹیسٹ تھے لیکن ہم نے ان میں سے ایک ٹیسٹ کو باہر کردیا ہے اور اب ہم ایک ٹیسٹ کے ساتھ تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے۔ ہم افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ ایک یا دو دن میں ہم مقام کو حتمی شکل دے دیں گے۔ انہوں نے کہا، “وہ ایک فارمیٹ کھیلنے کے بعد بھارت جانا چاہتے تھے۔ یہاں ہم ایک ٹیسٹ کھیلیں گے اور بعد میں وہ عیدالاضحی کے دوران سیریز کھیلنے کے لیے بھارت جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: World Cup 2023 پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جانا چاہیے، شاہد آفریدی
جلال یونس نے کہا کہ 'بھارت میں کھیلنے کے بعد وہ سیریز کے بقیہ سیزن کے لیے بنگلہ دیش واپس جائیں گے۔ وہ (اے سی بی) بھارت سیریز پر بہت پرجوش ہیں اور اس کے بعد انہوں نے ہم سے نئے شیڈول میں کھیلنے کی درخواست کی۔ ہم نے ان کی درخواست قبول کر لی ہے۔ کرک بز کے مطابق یہ واحد ٹیسٹ 10 جون سے 19 جون تک کھیلا جا سکتا ہے۔ بنگلہ دیش کے دورے سے قبل، افغانستان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلنے سری لنکا جائے گا۔
یو این آئی