ETV Bharat / sports

Afghanistan Created History پاکستان کے خلاف پہلی سیریز جیتنے پر افغانستان میں جشن کا ماحول

افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت پر قبضہ کیا ہے۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیز پر قبضہ کرلیا۔ Afghanistan Created History

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 3:27 PM IST

afghanistan Created history win first time t20 series against pakistan
افغانستان کا شاندار کارنامہ، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو ہرایا

نئی دہلی: تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی افغانستانی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی ہے۔ شارجہ میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے ایک گیند پہلے حاصل کر لیا۔ بتادیں کہ افغانستانی ٹیم پہلی بار پاکستانی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے۔

اس میچ میں افغانستان کو جیتنے کے لیے آخری دو اوورز میں 22 رنز بنانے تھے اور افغانستان کے لیے جیتنا قدرے مشکل نظر آ رہا تھا، لیکن نسیم شاہ کے اوور میں محمد نبی اور نجیب اللہ زدران نے مل کر 17 رنز بنائے، جس سے افغانستان کی جیت کا راستہ صاف ہوگیا۔ آخری اوور میں افغانستان کو جیت کے لیے پانچ رنز بنانے تھے ایسے میں نجیب اللہ زدران نے چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلا دی۔

افغانستان کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز رحمن اللہ گرباز نے سب سے زیادہ 44 اور ابراہیم زدران نے کی اننگز کھیلی۔ اس کے ساتھ ہی نجیب اللہ زدران 23 (12 گیندوں، 2 چوکوں اور ایک چھکے) پر ناٹ آؤٹ رہے اور محمد نبی نے 14 رنز (9 گیندوں، ایک چھکا) بنائے۔

پاکستان کا آغاز انتہائی خراب تھا اور دوسری گیند پر سیم ایوب (0) پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ ایوب کو فضل الحق فاروقی نے وکٹ کیپر گرباز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔ اس کے بعد عبداللہ شفیق (0) بھی اگلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ دوسرے اوپنر محمد حارث بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور 15 رنز بنا کر نوین الحق کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، جس کے باعث پاکستان کا سکور تین وکٹوں پر 20 رنز ہو گیا۔ یہاں سے طیب طاہر اور عماد وسیم نے 40 رنز کی شراکت داری کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ طیب طاہر تاہم رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرتے رہے اور 23 گیندوں پر صرف 13 رنز ہی بنا سکے۔ شاداب خان اور عماد وسیم نے 67 رنز کی شراکت داری کرکے پاکستان کو 130/6 کے اسکور تک پہنچا دیا۔

  • What a momentous occasion for Afghanistan cricket! 🙌😍

    AfghanAtalan have created history by securing their first-ever T20I series win over traditional rivals Pakistan. It's a triumph of grit, courage, and teamwork. pic.twitter.com/nQ7jjqmm14

    — Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) March 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

عماد وسیم نے 57 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ناقابل شکست 64 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ ساتھ ہی کپتان شاداب خان نے رن آؤٹ ہونے سے قبل تین چوکوں کی مدد سے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان کی جانب سے پلیئر آف دی میچ فضل الحق فاروقی نے 19 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب نوین الحق، راشد خان اور کریم جنت نے ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.