ہرارے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں افغانستان نے زمبابوے کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا۔ راشد خان کو پلیئر آف دی میچ جب کہ رحمت ژاہ کو پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Afghanistan clean sweep in ODI series against Zimbabwe
آخری میچ میں زمبابوے کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 44.5 اوورز میں صرف 135 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ہدف کے تعاقب میں افغانستان کا آغاز اچھا نہ تھا۔ اوپنر بلے باز رحمت اللہ گرباز 7 اور گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے ابراہیم زدران صرف 8 رنز بنا سکے۔ پہلے دو میچوں میں 50 سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے والے رحمت شاہ بھی کوئی بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔ وہ 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ٹیم نے 60 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد کپتان حسمت اللہ شاہدی نے 70 گیندوں پر 38 رنز بنا کر ٹیم کو جیت کی جانب لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: IND vs SA 1st T20: جنوبی افریقہ نے ٹیم انڈیا کو سات وکٹ سے شکست دی
آل راؤنڈر نبی 47 گیندوں پر 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 2 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ راشد خان 3 گیندوں پر 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوے کی جانب سے مُجربانی اور تیندئی چتارا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے سب سے زیادہ 38 رنز اور ریان برل نے 21 رنز کی اننگ کھیلی۔ افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 3، محمد نبی اور فضل الحق فاروقی نے دو دو وکٹ حاصل کیں۔