ETV Bharat / sports

Pakistan vs Afghanistan T20 پہلی مرتبہ انٹرنیشنل میچ میں افغانستان نے پاکستان کو شکست دی

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 7:54 AM IST

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ افغانستان تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ انٹرنیشنل میچ میں یہ پہلا موقع ہے جب افغانستان کی ٹیم نے پاکستان کو شکست دی ہے۔ Afghanistan Beat Pakistan

پہلی مرتبہ انٹرنیشنل میچ میں افغانستان نے پاکستان کو شکست دی

شارجہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو (24 مارچ) کو متحدہ عرب امارات کے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں راشد خان کی قیادت میں افغانستان ٹیم نے تاریخ رقم کی۔ افغانستان نے بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی مرتبہ پاکستان کو شکست دی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی اور سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ تینوں فارمیٹس میں یہ افغانستان کی پاکستان کے خلاف پہلی جیت تھی۔

پاکستان کے کپتان شاداب خان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 92 رنز ہی بنا سکی۔ ان کی بیٹنگ مکمل طور پر فلاپ رہی۔ افغان ٹیم کی جانب سے فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمان اور محمد نبی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ کپتان راشد خان، نوین الحق اور عظمت اللہ عمرزئی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ افغانستان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 17.5 اوورز اور چار وکٹوں کے نقصان پر جیت حاصل کر لی۔ محمد نبی کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Asia Cup ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کرسکتا ہے، بھارت کے تمام میچز دیگر ممالک میں ہوں گے

افغانستان کی جانب سے سب سے زیادہ محمد نبی نے 38 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 38 رنز بنائے جس میں ان کے بلے سے 3 چوکے اور 1 چھکا بھی دیکھنے کو ملا۔ اس کے علاوہ رحمان اللہ گرباز نے 16 اور نجیب اللہ زدران نے 17 رنز ناٹ آؤٹ بنائے جبکہ ابراہیم زدران نے 9 رن اور کریم جنت نے 7 رنز کی اننگ کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے احسان اللہ نے 3.5 اوورز میں 17 رنز دے کر 2 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔ وہیں نسیم شاہ اور عماد وسیم نے بھی 1-1 وکٹ حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دورا ٹی ٹوئنٹی میچ 26 مارچ کو رات ساڑھے نو بجے کھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.