ETV Bharat / sports

عابد علی کی ناٹ آوٹ ڈبل سنچری، پاکستان کا ہمالیائی اسکور

پاکستان کرکٹ ٹیم نے عابد علی کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن 510 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی جبکہ زمبابوے نے دن کا کھیل ختم ہونے تک 54 رنوں پر 4 وکٹیں گنوادی ہیں۔

pakistan vs zimbabwe
pakistan vs zimbabwe
author img

By

Published : May 8, 2021, 10:33 PM IST

سلامی بلے باز عابد علی (ناٹ آوٹ 215) کی شاندار ڈبل سنچری اور نعمان علی (97) کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 169 رن کی بہترین پارٹنرشپ کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آٹھ وکٹ پر 510 رن بنا کر اپنی اننگ ڈکلیئر کر تھی۔

عابد علی نے اپنی تیسری سنچری مکمل کی جو ان کے کیریئر کا بہترین اسکور بھی بن گیا۔ دوسرے دن پاکستان نے 4 وکٹ پر 268 رن سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ عابد علی نے 118 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ انہوں نے 407 گیندوں میں29 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 215 رن بنائے۔ نعمان علی کے 97 رن پر آوٹ ہوتے ہی پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے 510 رن پر پاکستان کی اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

نعمان علی 104 گیندوں پر 9 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 97 رن بناکر اسٹمپ آوٹ ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مرزبانی نے 82 رن دے کر سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹنڈائی چسورو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے میچ کے دوسرے دن 268 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو عابد علی سنچری بنا کر ناٹ آؤٹ تھے جبکہ ساجد خان ان کا ساتھ نبھا رہے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹرپل سنچری مکمل کرائی جس کے بعد ساجد خان کی 20 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس کے بعد محمد رضوان ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 21 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ حسن علی کو کھاتا کھولنے کا بھی موقع نہ ملا۔ 341 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد عابد کا ساتھ دینے نعمان علی آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔ عابد علی نے نعمان کی مدد سے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کی اور آٹھویں وکٹ کے لیے 169 رنز کی شاندار پارٹنرشپ بھی کی۔

نعمان علی صرف 3 رنز سے کیریئر کی پہلی سنچری بنانے سے محروم رہ گئے اور چائے کے وقفے کے فوراً بعد 97 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ان کی 104 گیندوں کی اس اننگز میں 5 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ عابد نے 29 چوکوں کی مدد سے 215 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.