ETV Bharat / sports

ڈی ویلیئرس ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کے خواہاں - آئی پی ایل ٹورنامنٹ

جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈی ویلیئرس نے ایک بار پھر ٹی 20 عالمی کپ میں کھیلنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔

AB de Villiers
AB de Villiers
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 10:05 PM IST

مسٹر 360 کے نام سے مشہور اے بی ڈی ویلیئرس رواں آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں شاندار فارم میں ہیں اور گزشتہ روز کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف 78 رنوں کی جارحانہ اننگ کھیلی تھی۔

اے بی کی شاندار کارکردگی کے بعد جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے کہا تھا کہ ڈی ویلیئرس کے لیے جنوبی افریقہ ٹیم کو دروازہ ہمیشہ کھلا ہوا ہے وہ جب بھی چاہیں ٹیم میں واپسی کر سکتے ہیں۔

اے بی ڈی ویلیئرس رواں آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں شاندار فارم میں ہیں

ڈی ویلیئرس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف میچ جیتنے کے بعد تصدیق کی کہ وہ قومی ٹیم میں واپسی کے تعلق سے پر سابقہ ساتھی اور جنوبی افریقہ ٹیم کے موجودہ چیف کوچ مارک باؤچر کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے کہا 'میں نے ابھی تک باوچی (مارک باوچر) کے ساتھ تبادلہ خیال نہیں کیا ہے۔ ہمیں آئی پی ایل کے دوران کہیں نہ کہیں بات چیت کرنے کے لیے لائن اپ کیا جاتا ہے۔ اس دوران ہم اس بارے میں بات چیت کرنے کو دیکھ رہے ہیں۔ گزشتہ برس انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا کہ 'کیا عالمی کپ کھیلنے میں میری دلچسپی ہے تو میں نے کہا تھا 'بالکل'۔ آئی پی ایک کے آخر میں ہم ایک بار میرا فارم اور فٹنس دیکھیں گے اور پھر فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے موجودہ سیزن میں اے بی شاندار فارم میں ہیں اور رائل چیلنجرزبنگلور (آرسی بی) کی جیت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جس کی وجہ سے ٹیم تین میں سے تین میچ جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.