ممبئی: اسمرتی مندھانا (79) کی دھماکہ خیز نصف سنچری اور ریچا گھوش (ناٹ آؤٹ 26) کی شاندار بلے بازی کی بدولت بھارت نے اتوار کو خواتین کے ایک سنسنی خیز ٹی۔20 مقابلے میں آسٹریلیا کو سپر اوور میں شکست دی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیتھ مونی (82 ناٹ آؤٹ) اور ٹاہلیا میک گرا (70 ناٹ آؤٹ) کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کی مدد سے 187 رنز بنائے۔ جب بھارت کو جیتنے کے لیے آخری گیند پر پانچ رنز درکار تھے، دیویکا ویدیا نے چوکا لگا کر میچ کو سپر اوور میں پہنچادیا۔India Women beat Australia
-
Australia lose their first T20I of 2022 as India level the series 1-1 with a Super Over win 🎉#INDvAUS | https://t.co/eX1HPRfID6 pic.twitter.com/16683tGGNJ
— ICC (@ICC) December 11, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Australia lose their first T20I of 2022 as India level the series 1-1 with a Super Over win 🎉#INDvAUS | https://t.co/eX1HPRfID6 pic.twitter.com/16683tGGNJ
— ICC (@ICC) December 11, 2022Australia lose their first T20I of 2022 as India level the series 1-1 with a Super Over win 🎉#INDvAUS | https://t.co/eX1HPRfID6 pic.twitter.com/16683tGGNJ
— ICC (@ICC) December 11, 2022
اسمرتی نے سپر اوور میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر بھارت کو 20 رنز تک پہنچا دیا۔ کپتان ہرمن پریت کور نے 21 رنز کے دفاع کی ذمہ داری رینوکا سنگھ ٹھاکر کو سونپی۔ ایلیسا ہیلی نے اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگایا لیکن آسٹریلیا اگلی پانچ گیندوں پر صرف 10 رنز ہی جوڑ سکا اور بھارت نے سپر اوور جیت لیا۔ اس سال ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی یہ پہلی شکست ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔
یو این آئی