ETV Bharat / sports

Sri Lanka Afghanistan 2nd ODI سری لنکا نے افغانستان کو شکست دے کر سیریز برابر کی - سری لنکا افغانستان دوسرا ون ڈے

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے افغانستان کو 324 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن افغانستان کی ٹیم 191 پر آل آؤٹ ہوگئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 4, 2023, 10:56 PM IST

ہمبنٹوٹا: سری لنکا نے اتوار کو دوسرے ون ڈے میں افغانستان کو 132 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے دیموتھ کرونارتنے (52) اور کوسل مینڈس (78) کی نصف سنچریوں کی مدد سے افغانستان کو 324 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم حشمت اللہ شاہدی (57) اور ابراہیم زدران (54) کی نصف سنچریوں کے باوجود 191 پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے وینندو ہسرنگا اور دھننجے ڈی سلوا نے تین تین جبکہ دشمنتا چمیرا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ مہیش ٹیکشنا کو ایک کامیابی ملی ۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا اور کرونارتنے نے پتھم نسانکا کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 82 رنز کی شراکت کی۔ نسنکا نے چھ چوکوں کی مدد سے 56 گیندوں پر 43 جبکہ کرونارتنے نے 62 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔ افغانستان کے اسپنرز نے ان دونوں بلے بازوں کو پویلین لوٹا دیا لیکن اس کے بعد مینڈس نے پچ پر اپنے پاؤں جمائے۔ مینڈس نے سدیرا سمارا وکراما کے ساتھ 88 رنز کی شراکت داری کی، انہوں نے 75 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 78 رنز بنائے۔ سمارا وکراما نے بھی پانچ چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے۔

چارت اسلانکا (12 گیندوں، 6 رنز) بھلے ہی چھوٹے اسکور پر آؤٹ ہو گئے ہوں، لیکن ڈی سلوا (24 گیندوں، 29 رنز)، داسن شناکا (13 گیندوں، 23 رنز) اور ہسرنگا (12 گیندوں، 29 رنز) نے آخر میں تیز رفتار رنز جوڑ کر اس نے سری لنکا کو 300 رنز سے آگے پہنچادیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے افغانستان کبھی جیت کی طرف بڑھتے ہوئے نظرنہیں آئی ۔ مہمان ٹیم نے رحمان اللہ گرباز کی وکٹ گنوانے کے بعد صرف دس اوور میں 33 رن جوڑے۔ ابراہیم نے رحمت شاہ (42 گیندوں، 36 رنز) کے ساتھ 51 رنز بنائے اور حشمت اللہ کے ساتھ 84 رنز کی شراکت داری کی، حالانکہ رفتار کم ہونے سے افغانستان پر دباؤ بڑھ گیا۔

افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ نے 62 گیندوں پر 57 اور ابراہیم نے 75 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔ افغانستان کی تیسری وکٹ 146 رنز پر ابراہیم کی صورت میں گرنے کے بعد ٹیم کو 19.3 اوورز میں 177 رنز درکار تھے۔رن کے دباؤ میں افغانستان کی آخری سات وکٹیں صرف 45 رنز پر گر گئیں اور پوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس جیت کے ساتھ سری لنکا نے سیریز برابر کر دی ہے۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.