ETV Bharat / sports

آج ہی کے دن یوراج سنگھ نے بنایا تھا ورلڈ ریکارڈ - بھارتی کرکٹ ٹیم

کرکٹ کی تاریخ میں آج کا دن بہت خاص ہے۔ آج ہی کے دن یعنی 19 ستمبر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز یوراج سنگھ نے ڈربن میں ٹی 20 ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف 6 گیندوں میں 6 چھکے لگائے تھے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز یوراج سنگھ

author img

By

Published : Sep 19, 2021, 3:10 PM IST

بھارتی کرکٹ کی دنیا کا ایک ایسا کھلاڑی جو سِکسَر کنگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ نام ہے یوراج سنگھ (یووی)۔ انہوں نے 19 ستمبر سنہ 2007 کو وہ کارنامہ انجام دیا تھا جسے کرکٹ شائقین ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ تاریخ 19 ستمبر 2007، جگہ جنوبی افریقہ کا ڈربن کرکٹ گراؤنڈ، ٹی 20 ورلڈ کپ۔ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیم آمنے سامنے۔

بشکریہ آئی سی سی ٹویٹر

اس میچ میں یوراج سنگھ نے انگلینڈ کے کھلاڑی اینڈریو فلنٹوف سے بحث کے بعد تیز گیند باز اسٹیورٹ براڈ کو نشانہ بنایا۔

یووی نے براڈ کے ایک اوور میں یکے بعد دیگرے 6 فلک بوس چھکے لگائے اور چھکوں کی بارش سے اپنے غصے کو ٹھنڈا کیا۔ چھکوں کی بارش دیکھ کر اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائی یووی یووی کے نعرے لگارہے تھے۔

اپنی اس جارحانہ اننگ میں یووی نے محض 12 گیندوں میں نصف سنچری بناکر تاریخ رقم کی تھی اور ان کا یہ ریکارڈ آج بھی برقرار ہے۔

یوراج سنگھ نے اسٹیورٹ براڈ کی پہلی گیند کو کاؤ کارنر کے اوپر سے مارا۔ گیند سیدھے اسٹیڈیم سے باہر چلی گئی۔ اوور کا یہ پہلا چھکا 111 میٹر لمبائی کا تھا۔

اس کے بعد براڈ نے اگلی گیند یوراج کے پیر پر ڈالی۔ یوراج نے یہاں ایک شاندار فِلِک شاٹ کھیلا اور گیند بیک ورڈ اسکوائر لیگ کے اوپر سے گئی اور یہ اس اوور کا دوسرا چھکا درج ہوا۔

اسٹیورٹ براڈ نے تیسری گیند لوور فل ٹاس ڈالی۔ یوراج نے اسٹمپ کی لائن پر آتی اس گیند کو جگہ بناکر ایکسٹرا کور کے اوپر کھیلا اور اس طرح یہ تیسرا چھکا تھا۔

اسٹیورٹ براڈ نے چوتھی گیند ایک بار پھر راؤنڈ دی وکٹ کرنے کا فیصلہ کیا جیسی انہوں نے پہلی گیند میں کیا تھا لیکن یوراج نے کھڑے کھڑے اسے بیک ورڈ پوائنٹ کے اوپر سے کھیلا اور چوتھا چھکا لگایا۔

لگاتار چار چھکے کھانے کے بعد براڈ نے پھر سے اوور دی وکٹ گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ یوراج نے اس بار گھُٹنے کو زمین پر ٹکایا اور گیند مِڈ وکٹ کے اوپر کھیلا۔ اس پانچویں چھکے کے بعد اسٹیڈیم میں جشن کا ماحول تھا۔

اوور کی آخری گیند براڈ نے تھوڑی لمبی ڈالی جو بلے کی رینج میں تھی۔ یوراج نے اسے وائڈ مڈ آن کے اوپر کھیلا اور 6 گیندوں میں 6 چھکے مکمل کرکے ورلڈ ریکارڈ بنایا۔

اس طرح یوراج سنگھ نے 12 گیندوں میں 6 چھکوں کی مدد سے اپنے 50 رنز مکمل کیے۔ یہ ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ میں تیز ترین ففٹی ہے۔ اس میچ میں یوراج سنگھ نے 16 گیندوں میں 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.