عالمی بیڈمنٹن ایسو سی ایشن (بي ڈبليوایف) نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ ٹوکیو اولمپک کی نئی تاریخوں کا اعلان کو دیکھتے ہوئے ورلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ کے پروگرام میں بھی تبدیلی کرنا پڑ سکتی ہے۔
طے شدہ پروگرام کے مطابق عالمی بیڈمنٹن چمپئن شپ کا انعقاد اگست 2021 میں ہونا تھا، لیکن ٹوکیو اولمپک کا نیا پروگرام اس کے ساتھ ٹکرا رہا ہے۔
اگرچہ ابھی یہ طے نہیں ہے کہ عالمی بیڈمنٹن چمپئن شپ کا انعقاد 2021 میں ہو گا یا اسے 2022 میں کیا جائے گا۔ بیان کے مطابق بي ڈبليوایف اسپین کے هیلوا میں منعقد ہونے والی عالمی چمپئن شپ کے منتظمین سے صلاح و مشورہ کرکے اس کی نئی تاریخوں کا اعلان کر سکتی ہے۔
دراصل، کورونا وائرس کے پیش نظر ٹوکیو اولمپک کے پروگرام میں تبدیلی کی وجہ سے 2021 کا کھیل کیلنڈر مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ عالمی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے پہلے ہی عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے لیے 2022 میں منعقد کرائے جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ عالمی سوئمنگ چمپئن شپ کے پروگرام میں بھی تبدیلی کی جا سکتی ہے۔