ETV Bharat / sports

کورونا کے سبب تھامس ابیر کپ ملتوی، ڈنمارک ماسٹرس منسوخ - تھامس اور ابیر کپ ٹورنامنٹ

ورلڈ بیڈ منٹن فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے کورونا کی وبا کی وجہ سے 3 سے 11 اکتوبر تک ڈنمارک میں ہونے والے ٹیم مقابلہ تھامس ابیر کپ کو ملتوی کردیا ہے، جبکہ 20 سے 25 اکتوبر منعقد ہونے والے ڈنمارک ماسٹرس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

Thomas, Uber Cup postponed due to Corona, Denmark Masters canceled
کورونا کے سبب تھامس ابیر کپ ملتوی، ڈنمارک ماسٹرس منسوخ
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 6:21 PM IST

ورلڈ بیڈ منٹن فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے کورونا کے سبب ٹاپ ٹیموں کے نام واپس لینے کی وجہ سے منگل کے روز ڈینمارک میں تھامس اور ابیر کپ ٹورنامنٹ آئندہ سال کے لئے ملتوی کردیا ۔ بھارت نے 3 سے 11 اکتوبر تک ڈنمارک کے شہر آرہس میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لئے خواتین اور مردوں کی دونوں ٹیموں کا اعلان کردیا تھا۔

تاہم کورونا کی وبا کی وجہ سے تھائی لینڈ ، آسٹریلیا ، چینی تائپے اور الجزیرہ کے بعد انڈونیشیا اور جنوبی کوریا جمعہ کے روز پیچھے ہٹ گئے جس کی وجہ سے بی ڈبلیو ایف نے اتوار کو ایک ہنگامی ورچوئل اجلاس طلب کیا۔فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا کہ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن میزبان بیڈ منٹن ڈنمارک کی رضامندی سے تھامس اور ابیر کپ 2020 کو ملتوی کرنے کا ایک مشکل فیصلہ لے رہی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ متعدد ٹیموں کے نام واپس لینے کے سبب لیا گیا ہے۔ نظر ثانی شدہ بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور کے یورپی لیگ کی وجہ سے اب 2021 سے پہلے متبادل پروگرام بنانا مشکل ہو گیا ہے۔بی ڈبلیو ایف نے سنگاپور اور ہانگ کانگ کو شامل کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ چین اور جاپان بھی نام واپس لینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

بھارت کی اسٹار پلیئر سائنا نہوال نے بھی ایسے وقت میں ٹورنامنٹ کے انعقاد پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ سائنا اور پی وی سندھو خواتین ٹیم کی قیادت کررہی تھیں جبکہ مردوں کی ٹیم میں سابق عالمی نمبر ایک کندامبی سری کانت شامل ہیں۔بی ڈبلیو ایف نے یہ بھی کہا کہ ڈنمارک اوپن پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق اوڈینس میں 13 سے 18 اکتوبر تک جاری رہے گا لیکن 20 سے 25 اکتوبر تک منعقد ہونے والے وکٹر ڈنمارک ماسٹرس کو منسوخ کردیا گیا ہے۔نظرثانی کیلنڈر میں بی ڈبلیو ایف نے نومبر میں ایچ ایس بی سی ورلڈ ٹور فائنل کے علاوہ ایشیاء میں دو سپر 1000 ٹورنامنٹ بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بی ڈبلیو ایف تینوں ٹورنامنٹ انڈونیشیا میں کرانا چاہتا ہے لیکن انڈونیشیا نے کورونا کی وبا کی وجہ سے اپنا خیال بدل لیا۔ تھامس اور ابیر کپ کے توسط سے مارچ کے بعد انٹرنیشنل بیڈ منٹن کو دوبارہ شروع کرنا تھا لیکن بی ڈبلیو ایف نے اعتراف کیا کہ موجودہ حالات میں اعلی سطح کا ٹورنامنٹ منعقد کرنا ممکن نہیں تھا اور اسی وجہ سے ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا گیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.