عالمی درجہ بندی میں 56 مقام پر قابض تھائی لینڈ کے تانونگساک نے بھارتی کھلاڑی کو راست سیٹوں میں 9-21، 18-21 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
تھائی لینڈ کے کھلاڑی نے سوربھ ورما کو محض 39 منٹوں میں ہی زیر کر دیا اور اسی کے ساتھ ٹورنامنٹ میں بھارتی کی مہم کا اختتام ہو گیا۔
کوارٹر فائنل مقابلے میں بھارتی کھلاڑی سوربھ ورما نے اپنے ہم وطن کھلاڑی ایچ ایس پرانئے کو شکست دی تھی۔