ساتوک سیراج اور چراغ مردوں کی ڈبلز رینکنگ میں دو مقامات کی بہتری کرکے نویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی جوڑی کو پیرس میں فرینچ اوپن کے فائنل میں نمبر ایک انڈونیشیائی جوڑی مارکس گڈون اور کیون سکاملجو سے مسلسل گیموں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارتی جوڑی کی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی رہی تھی اور اس نے دوسرے راونڈ میں انڈونیشیا کی جوڑی محمد احسان اور ہینڈرا سیتیاوان کو شکست دی تھی۔
موجودہ رینکنگ میں نویں مقام پر ہونے کی و جہ سے بھارتی جوڑی کے ٹوکیو اولمپک میں کوالیفائی کرنے کے امکانات بڑھ رہے ہیں کیونکہ عالمی رینکنگ میں چوٹی کی 16جوڑیوں کو سیدھے اولمپک میں داخلہ ملتا ہے۔
اس درمیان ملک کے اہم اسپورٹس منیجمنٹ گروپ آئی او ایس اسپورٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ نے ساتوک سیراج اور چراغ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ ان کھلاڑیوں کے کاروباری مفادا ت کو دیکھیں گے۔ آئی او ایس کا پہلے ہی ایم سی میری کوم، وجیندر سنگھ، ہما داس، منیکا بترا، میرا بائی چانو، جنسن جانسن اور ہاکی کپتانوں منپریت سنگھ اور رانی رامپال کے ساتھ معاہدہ ہے۔