سائنا کو غیر سیڈجاپان کی سياكا تاکاہاشی نے 37 منٹ میں 21-15، 23-21 سے شکست دی۔ تاکاہاشی کی سائنا پر چھ میچوں میں یہ دوسری جیت ہے۔تاکاہاشی نے اس سال تھائی لینڈ اوپن میں بھی سائنا کو دوسرے راؤنڈ میں شکست دی تھی۔
مردوں کے زمرے میں سری کانت بھی پہلے دور میں ہار کر باہر ہو گئے۔ سری کانت کو چوتھی سیڈ ڈنمارک کے اینڈرس اینڈرسن نے 43 منٹ میں 21-14 21-18 سے شکست دی۔