ETV Bharat / sports

سندھو نے کہا 'ریٹائر' اور پھیل گئی سنسنی - عالمی چمپئن بیڈ منٹن اسٹار پی وی سندھو

عالمی چمپئن بیڈ منٹن اسٹار پی وی سندھو نے پیرکو ٹویٹر اور انسٹاگرام پر 'ریٹائر' کا لفظ استعمال کیا جس کے بعد کھیلوں کے میدان میں اچانک سنسنی پھیل گئی کہ شاید انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد سندھو نے صفائی پیش کی۔

پی وی سندھو
پی وی سندھو
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 2:02 AM IST

Updated : Nov 3, 2020, 2:11 AM IST

اولمپک چاندی کے تمغہ جیتنے والی اور عالمی چمپئن بیڈ منٹن اسٹار پی وی سندھو نے پیر کو ایک ٹویٹ میں 'ریٹائر' کے لفظ کا استعمال کرکے سنسنی پھیلا دی جیسے ہی سندھو نے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر 'ریٹائر' کا لفظ استعمال کیا ، کھیلوں کے میدان میں اچانک سنسنی پھیل گئی کہ شاید انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے لیکن سندھو نے فوری طور پر ایک طویل بیان میں واضح کیا کہ وہ کھیل سے نہیں لیکن کورونا کی وجہ سے ملک میں موجود صورتحال اور منفی حالات سے ریٹائر ہوئی ہیں ۔ اولمپک میڈلسٹ نے یہ بھی کہا کہ وہ اگلے سال جنوری میں ایشیا اوپن ٹورنامنٹ سے کھیل میں زبردست واپسی کریں گی۔

سندھو کے پوسٹ سے سنسنی
سندھو کے پوسٹ سے سنسنی

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سندھو حال ہی میں لندن چلی گئی تھیں جس کے بعد یہ بھی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ان کا اپنے کنبے اور قومی کوچ پلیلا گوپی چند سے جھگڑا ہوا ہے لیکن سندھو نے واضح کیا کہ اختلاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور وہ اپنی تربیت اور فٹ نیس کا خیال رکھیں گی اور اس وجہ سے ہی وہ لندن آئی ہیں ۔

سندھو کے پوسٹ سے سنسنی
سندھو کے پوسٹ سے سنسنی

اپنی پوسٹ میں سندھو نے سب سے پہلے جلی الفاظ میں لکھا تھا - میں ریٹائر ہو رہی ہوں ، ڈنمارک اوپن آخری تھا۔ سندھو کا یہ کہنا تھا کہ کھیلوں کی دنیا میں اچانک سنسنی پھیل گئی اور ان کے ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوشل میڈیا پر پیغامات کا سیلاب آگیا ، لیکن پھر انہوں نے مسلسل ٹویٹ کرکے یہ واضح کردیا کہ ریٹائرمنٹ کا لفظ دیکھ کر شائقین الجھن میں نہ پڑیں ۔ اس کے بعد انہوں نے وضاحت کی کہ وہ کھیل سے نہیں بلکہ منفی حالات سے ریٹائر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کورونا وائرس اور ان کی زندگی کو کیسے متاثر کیا اس کے بارے میں تفصیل سے لکھا۔

سندھو نے لکھا کہ میں بدامنی کے موجودہ ماحول سے ریٹائر ہونا چاہتی ہوں۔ میں اس سے پیدا ہونے والے خوف کی فضا سے ، غیر یقینی صورتحال سے ، منفی ہونے سے ریٹائر ہونا چاہتی ہوں۔ میں غیر ارادی خوف پر قابو نہ رکھنے سے ریٹائر ہونا چاہتی ہوں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں صفائی کے ناقص معیار اور وائرس کے بارے میں اپنے رویے کی کمی سے ریٹائرمنٹ چاہتی ہوں۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ ہمیں اچھی تیاری کی ضرورت ہے۔ مل کر ہم وائرس کو مات دے سکتے ہیں۔ ہمیں سرنگ کے آخر میں مدھم روشنی دکھائی دینے کے بارے میں پر امید ہونا چاہئے۔ ڈنمارک اوپن کا انعقاد نہیں ہوسکا لیکن سخت تربیت سے مجھے روک نہیں سکے گا ۔ میں ایشیا اوپن جاؤں گی۔

سندھو کے پوسٹ سے سنسنی
سندھو کے پوسٹ سے سنسنی

سندھو نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اس پیغام سے مداحوں کو حیران کردیا لیکن یہ بھی کہا کہ بے مثال حالات بے مثال اقدامات کی ضرورت ہیں۔ پیغام میں محتاط رہنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس وائرس غیر محتاط رویہ کا مظاہرہ کرنے پر ناراضگی بھی ظاہر کی ۔

اپنے پیغام کا اختتام کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ مضبوطی سے واپس آنا چاہئے اور وہ اپنی تربیت جاری رکھیں گی اور جنوری میں ایشیا اوپن میں واپس آئیں گی۔ سندھو کے ریٹائر ہونے والے الفاظ سے حیرت زدہ مداحوں کو اس کے بعد کی وضاحت سے تسلی ہوئی کہ وہ اس کھیل سے ریٹائر نہیں ہوئی ہیں اور وہ جنوری میں واپس آئیں گی۔

Last Updated : Nov 3, 2020, 2:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.