ایک جانب سندھو خواتین سنگلز کے پہلے ہی راونڈ میں شکست کھا کر باہر ہوگئیں تو سدوسری جانب ان کے ساتھ سائنا نہوال کو بھی پہلے ہی راونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مردوں کے مقابلے میں اسٹار کھلاڑی پروپلی کشیپ نے جیت سے کھاتہ کھولا اور دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کرلیا۔
پانچویں سیڈ یافتہ سندھو کو غیر سیڈیڈ امریکہ کی بیئی وین زینگ سے سخت چیلنج ملا جس میں انہیں 7-21، 24-22، 21-15 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
حالانکہ دنیا کی پانچویں نمبر کی کھلاڑی سندھو نے اس سے قبل کریئر کے مجموعی آٹھ مقابلوں میں زینگ کو پانچ مرتبہ شکست دی ہے لیکن گیارہویں نمبر کی امریکی کھلاڑی نے اس جیت کے بعد اپنا ریکارڈ بہتر کرکے 5-4 کرلیا ہے۔
اس کے علاوہ سندھو کی طرح سائنا کا چیلنج بھی پہلے ہی راونڈ میں ختم ہوگیا۔
آٹھویں سیڈ یافتہ سائنا نے کوریائی کھلاڑی کم یون کے خلاف 47 منٹ کی جدوجہد کے بعد میچ چھوڑ دیا، سائنا کے میچ چھوڑنے کے وقت یون 19-21، 21-18، 8-1 سے آگے چل رہی تھیں لیکن فیصلہ کن میچ سیٹ میں سائنا نے میچ درمیان میں ہی چھوڑ دیا جس کے بعد یون کو فاتح قرار دیا گیا۔