ETV Bharat / sports

جاپان اوپن 2019: سیمی فائنل میں سائی پرنیت کی شکست - جاپان اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ

بھارت کے اسٹار شٹلر سائی پرنیت جاپان اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جاپانی کھلاڑی سے مسلسل سیٹوں میں شکست کے بعد باہر ہوگئے ہیں۔

سائی پرنیت
author img

By

Published : Jul 27, 2019, 11:51 AM IST

بھارت کے بیڈمنٹن کھلاڑی سائی پرنیت اپنی بہتر کارکردگی کا سلسلہ برقرار نہیں رکھ سکے اور جاپانی کھلاڑی کینٹو موموٹا کے سامنے دباؤ نہیں جھیل پائے اور 18-21، 12-21 سے راست سیٹوں میں شکست کھا گئے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ سائی کی جاپانی کھلاڑی کے خلاف مسلسل تیسری شکست ہے۔

عالمی درجہ بندی میں پہلے مقام پر قابض موموٹا کے سامنے بھارتی کھلاڑی زیادہ دیر نہیں ٹک سکے اور 46 منٹ میں ہی گھٹنے ٹیک دیے۔

حالاںکہ پہلے گیم میں مقابلہ برابری کا رہا اور دوںوں کھلاڑیوں نے اچھی کوشش کی لیکن آخر میں جاپانی کھلاڑی نے بازی ماری اور پہلا گیم جیت گئے جبکہ دوسرے گیم میں پرنیت کے حوصلے پست نظر آئے اور جاپانی کھلاڑی کے شاٹس کا جواب نہیں دے سکے۔

دوسرا گیم ایک وقت تقریباً برابری پر تھا جس میں موموٹا کے 11 اور پرنیت کے 9 پوائنٹس تھے لیکن اس کے بعد جاپانی کھلاڑی نے جارحانہ انداز میں کھیل کر فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.