اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) اور وزارت کھیل کی پہل کے تحت یہ پروگرام منعقد ہوا، اس سیشن کو کافی پسند کیا گیا اور اس میں ملک بھر سے 800 کوچز نے حصہ لیا، یہ آن لائن پروگرام ہفتے میں پانچ دن منعقد ہوگا اور تین ہفتے تک چلے گا، پورے کورس کو 39 موضوعات میں تقسیم کیا گیا ہے۔
اس پروگرام میں قومی کوچ پلیلا گوپی چند کی قیادت میں ملک کے سبھی کوچ ٹریننگ دیں گے، پہلے سیشن کو گوپی چند اور غیر ملکی کوچ انگس دوئی سانتوسو اور نمريه سروتو نے منعقد کیا، پروگرام آٹھ مئی تک جاری رہے گا۔