ETV Bharat / sports

سندھو اور سائنا کوارٹر فائنل میں باہر

پی وی سندھو اور سائنا نہوال کو گزشتہ پانچ ماہ سے چل رہی خراب کارکردگی نئے سال میں بھی برقرار رہی اور دونوں بھارتی کھلاڑی ملیشیا ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جمعہ کو ہار کر باہر ہو گئیں

سندھو اور سائنا کوارٹر فائنل میں باہر
سندھو اور سائنا کوارٹر فائنل میں باہر
author img

By

Published : Jan 10, 2020, 10:18 PM IST

عالمی چمپئن پی وی سندھو اور سائنا نہوال کو گزشتہ پانچ ماہ سے چل رہی خراب کارکردگی نئے سال میں بھی برقرار رہی اور دونوں بھارتی کھلاڑی ملیشیا ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جمعہ کو ہار کر باہر ہو گئیں۔

اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں بھارتی چیلنج بھی ختم ہو گیا۔

سندھو اور سائنا کوارٹر فائنل میں باہر
سندھو اور سائنا کوارٹر فائنل میں باہر

چھٹی سیڈ سندھو کو دنیا کی نمبر دو کھلاڑی اور ٹاپ سیڈ چینی تائی پے کی تائی جو ینگ نے 36 منٹ میں 21-16، 21-16 سے شکست دے دی جبکہ سائنا کو اولمپک چمپئن اور غیر سیڈ اسپین کی کیرولینا مارین نے محض 30 منٹ میں 21-8، 21-7 سے ہرا دیا۔

سندھو اور سائنا کی شکست کے ساتھ سال کے پہلے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندستانی چیلنج ختم ہو گیا ہے۔ مرد سنگلز میں کل سمیر ورما اور ایچ ایس پرنئے دوسرے راؤنڈ میں شکست سے دو چار ہو گئے تھے۔

بھارت کی دونوں ٹاپ خواتین کھلاڑیوں کی گزشتہ پانچ ماہ میں مسلسل خراب کارکردگی رہی تھی۔ سندھو اگست 2019 میں عالمی چمپئن بننے کے بعد اگلے سات ٹورنامنٹوں میں صرف ایک میں ہی کوارٹر فائنل میں پہنچ پائی تھیں۔ ورنہ ان کا بوریا بستر پہلے یا دوسرے راؤنڈ میں بندھتا جا رہا تھا۔

سندھو سال کے آخر میں آٹھ سرفہرست کھلاڑیوں کے ورلڈ ٹور فائنلس میں خطاب کا دفاع بھی نہیں کر سکی تھیں۔ریو اولمپکس کی سلور فاتح سندھو سے توقع تھی کہ وہ نئے سال کا آغاز بہترین طریقے سے کریں گی لیکن جو ینگ کے سامنے ان کی ایک نہیں چلی۔

سندھو اور سائنا کوارٹر فائنل میں باہر
سندھو اور سائنا کوارٹر فائنل میں باہر

اس ہار کے ساتھ سندھو کا جو ینگ کے خلاف 5-12 کا کریئر ریکارڈ ہو گیا ہے۔ سندھو نے آخری بار جو ینگ کو اگست میں عالمی چمپئن شپ میں شکست دی تھی۔

خراب فارم اور فٹنس سے گزر رہی سائنا کو مارین کے ہاتھوں شکست ملی۔ وہ پہلے گیم میں آٹھ اور دوسرے گیم میں سات پوائنٹس ہی جیت پائیں ۔ عالمی درجہ بندی میں 11 ویں نمبر کی سندھو کا 10 ویں نمبر کی مارین کے خلاف اب 6-7 کا کریئر ریکارڈ ہو گیا ہے۔

دونوں کے درمیان پچھلا مقابلہ جنوری 2019 میں ہوا تھا اور تب سائنا کو مارین کے ریٹائر ہونے سے کامیابی ملی تھی۔ لیکن اس بار مارین نے سائنا کو کوئی موقع نہیں دیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.