ETV Bharat / sports

بیڈمنٹن: سندھو کی جیت، شری کانت مسلسل تیسرا میچ ہارے

عالمی نمبر ون کھلاڑی تائپے کی تائی جو ینگ گروپ میں دوسرے مقام پر رہ کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ وہیں، گروپ اے سے کوریا کی سی ینگ این اور اسپین کی کورلینا مارن نے سیمی فائن میں جگہ بنائی۔

sindhu
sindhu
author img

By

Published : Jan 29, 2021, 7:55 PM IST

عالمی چیمپئن بھارت کی پی وی سندھو نے ورلڈ ٹور فائنلس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں جمعہ کو اپنے گروپ-بی میں جیت حاصل کی جبکہ کدامبنی شری کانت کو لگاتار تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنے پہلے دو میچ ہارنے کے بعد سندھو نے آخری گروپ میچ میں تھائی لینڈ کی پورن پاوی چوکووانگ کو 42 منٹ میں 18-21، 15-21 سے شکست دی۔ لیکن سندھو جیت کے باوجود گروپ میں چوتھے اور آخری مقام پر رہیں۔ تھائی کھلاڑی نے اس شکست کے باوجود گروپ میں سرفہرست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

عالمی نمبر ون کھلاڑی تائپے کی تائی جو ینگ گروپ میں دوسرے مقام پر رہ کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ گروپ اے سے کوریا کی سی ینگ این اور اسپین کی کورلینا مارن نے سیمی فائن میں جگہ بنائی۔

یہ بھی پڑھیے
پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط

شری کانت کو گروپ بھی میں ہانگ کانگ کے این جی کا لانگ اینگاس نے ایک گھنٹے پانچ منٹ تک سخت جدوجہد میں 21-12، 21-18، 19-21 سے شکست دی۔ شری کانت کو اپنے گروپ میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شری کانت گروپ میں چوتھے مقام پر رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.