ETV Bharat / sitara

تمل ٹی وی اداکارہ ہوٹل کے ایک کمرے میں مردہ برآمد - تمل ناڈو میں چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ چترا

تمل ٹی وی اداکارہ چترا ہوٹل کے ایک کمرے میں مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئیں۔ ان کی لاش کمرے میں پھندے سے لٹکتی ہوئی ملی۔ پولیس کے مطابق انہوں نے خودکشی کر لی ہے۔

tamil tv actress chitra found dead in hotel
تمل ٹی وی اداکارہ چترا ہوٹل کے ایک کمرے میں مردہ ملیں
author img

By

Published : Dec 9, 2020, 3:40 PM IST

تمل ٹیلی ویژن کی مشہور 28 سالہ اداکارہ چترا بدھ کے روز ہوٹل کے ایک کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ خدشہ ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔ پولیس نے اس کی جانکاری دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمل ناڈو میں چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ چترا اپنگر نجرتھپیٹ میں ایک ہوٹل میں کمرے کے اندر مردہ حالت میں ملی۔ ان کی لاش پھندے سے لٹکتے ہوئے ملی۔

پولیس نے بتایا کہ موت سے پہلے تک اداکارہ کے ساتھ موجود ان کے منگیتر سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

قریب کی جگہ پر شوٹنگ کے بعد چترا بنگلور پائے پاس کے ایک ہوٹل میں پہنچی تھیں۔ انہوں نے اپنے منگیتر کو بتایا تھا کہ وہ نہانے کے بعد باہر آجائیں گی۔ منگیتر کمرے میں ان کا انتظار کر رہا تھا۔

افسر نے بتایا کہ کافی دیر تک چترا کے باہر نہیں نکلنے پر انہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا۔ جواب نہیں ملنے پر اس نے ہوٹل کے ملازمین کو صبح ساڑھے تین بجے اس کی اطلاع دی۔ اس شخص سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ معاملے میں جانچ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:

دربھنگہ میں سونے کے تاجر سے پانچ کروڑ کی لوٹ

چترا کی حال ہی میں ایک شخص کے ساتھ سگائی ہوئی تھی اور وہ ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ رہ رہی تھیں۔ ٹی وی سیریل پانڈین اسٹورس میں ملئی کے کردار میں چترا مشہور ہوئیں تھی۔ ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.