ETV Bharat / sitara

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے نٹو کاکا نہیں رہے - नट्टू काका का निधन

کامیڈی شو 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' میں 'نٹو کاکا' کا مشہور کردار ادا کرنے والے گھنشیام نائک 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

تارک مہتا کا اولٹا چشمہ کے نٹو کاکا نہیں رہے

author img

By

Published : Oct 3, 2021, 10:16 PM IST

ٹی وی سیریل 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' میں نٹو کاکا کا مشہور کردار ادا کرنے والے گھنشیام نائک انتقال کر گئے۔ وہ 77 برس کے تھے۔ نٹو کاکا کافی عرصے سے گلے کے کینسر میں مبتلا تھے۔

پچھلے سال ان کا اس سلسلے میں ایک آپریشن بھی ہوا تھا۔ لیکن وہ کینسر سے صحت یاب نہ ہوسکے اور اتوار کو ممبئی کے مالاڈ علاقے کے سوچک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

تارک مہتا کا اولٹا چشمہ کے نٹو کاکا نہیں رہے
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے نٹو کاکا نہیں رہے

شو کے پروڈیوسر اسِت کمار مودی نے گھنشیام نائیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ''ہمارے پیارے نٹو کاکا اب ہمارے ساتھ نہیں رہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ بھگوان ان کے اہل خانہ کو یہ نقصان برادشت کرنے کی طاقت دے۔ نٹو کاکا ہم آپ کو نہیں بھول سکتے۔''

شو میں وہ جیٹھالال کے اسسٹنٹ کا کردار ادا کرتے تھے اور ان کی دکان میں کام کرتے تھے۔ باگھا کے ساتھ بھی ان کا تعلق بہت خاص تھا۔ شو میں ہر کوئی ان کی پیاری مسکراہٹ اور انگریزی بولنے کے لہجے کا دیوانہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سمانتھا اور چیتنیا نے طلاق کا فیصلہ کیا

حالانکہ گھنشیام نائک کو نٹو کاکا کے کردار سے پہچان ملی۔ لیکن اپنے کیریئر میں انہوں نے بہت سے یادگار کردار ادا کیے ہیں۔ انہوں نے بہت سی بڑی فلموں میں کام کیا۔ جن میں بیٹا، لاڈلا، کرانتی ویر، برسات، گھاتک، چائنا گیٹ، ہم دل دے چوکے صنم، لجا، تیرے نام، خاکی اور چوری چوری جیسی کئی فلمیں شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.