بالی ووڈ اداکار سونو سود اس وقت مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں جموں و کشمیر کی نئی فلم پالیسی متعارف کرانے کے سلسلے میں موجود ہیں۔
جمعہ کے روز سونو سود نے بٹہ مالو کے ایک چھاپڑی فروش کے اسٹال پر نظر آئے جہاں انھوں نے اس کے سامان کی تشہیر کی جس کی وجہ سے چھاپڑی فروش حیران ہوگیا۔
اس کے بعد سونو سود نے چھاپڑی فروش شمیم خان کے ساتھ گفتگو بھی کی اور ان سے چپلوں کی قیمت دریافت کرکے ان سے کچھ رعایت بھی مانگ رہے ہیں اور بعد میں اپنے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ خان کے اسٹال پر خریداری کرنے ضرور آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: منوج سنہا نے جموں و کشمیر فلم پالیسی 2021 کی رونمائی کی
اداکار نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے چاہنے والوں سے گزارش کرتے ہیں کہ "جو بھی جوتے خریدنا چاہتے ہیں وہ شمیم بھائی کے اسٹال پر آئیں اور اگر آپ میرا نام لیں گے تو وہ آپ کو چھوٹ بھی دینگے۔
قابل ذکر ہے کہ 48 سالہ سونو سود نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران مہاجر مزدوروں کی مدد کرنے کی وجہ سے کافی زیادہ عوامی پذیرائی حاصل کی ہے۔