سدھارتھ مالیا جسے عرف عام میں سڈ مالیا بھی کہا جاتا ہے کا کہنا ہے کہ ان کے لئے اپنے والد مفرور ٹائکون وجئے مالیاسے متعلق تمام منفی خبروں سے نمٹنا آسان نہیں رہا ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ اسے سب سے مشکل ارد گرد کے منفی پیغامات سے کیسے نمٹا جائے یہ بات پریشان کرتی ہے۔
اداکار کا کہنا ہے کہ تمام پریشانیوں اور مشکلات نے اسے ایک نیا راستہ دکھلایا ہے۔
سدھارتھ مالیا نے کہا 'میرے والد کے حالات خراب ہیں، کوئی نہیں چاہتا کہ اس کے کنبے کا کوئی شخص اس طرح مشکل وقت سے گزرے، مجھے لگتا ہے کہ اس وقت میرے لیے ان منفی پیغامات سے نمٹنا سب سے مشکل ہے جو میرے والد کی وجہ سے مجھے سننے کو ملتے ہیں'۔
سڈ نے کہا 'لیکن اگر میں ان سب پریشانیوں کا مثبت پہلو دیکھوں تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں نے خود کی کھوج کی ہے، اپنی قدر سیکھی ہے'۔
سدھارتھ مالیا کے والد وجے مالیا پر منی لانڈرنگ اور جعل سازی کا مقدمہ درج ہے اور ابھی وہ ملک سے فرار ہیں۔ انکی کنگ فشر نامی ہوائی جہازوں کی کمپنی دیوالیہ ہوچکی ہے اور متعدد بینکوں نے انکے نام تقریباً ایک ارب ڈالر واجب الادا دکھائے ہیں جنکی وہ ادائیگی نہیں کرپارہے ہیں۔
جب سڈ سے پوچھا گیا کہ ان کے والد کے ساتھ ان کا رشتہ کیسا ہے، سڈ نے کہا 'مجھے نہیں معلوم کہ واقعی اس میں اتنا زیادہ بدل گیا ہے۔ اور ہم دونوں نے اپنے تجربات کے حساب سے حالات کو جیا ہے'۔
واضح رہے کہ 64 سالہ وجے مالیا برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں نکے خلاف مقدمات چل رہے ہیں۔