ETV Bharat / sitara

عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کی شوٹنگ شروع کی - کرن جوہر نے اپنی اگلی فلم

کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی، جس میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں ہیں، کی شوٹنگ جمعہ کو ممبئی میں شروع ہوگئی ہے۔ اس فلم میں ہندی سنیما کے تجربہ کار دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی ہیں۔

Rocky Aur Rani Ki Prem Kahani
http://10.10.50.80:6060//finalout3/odisha-nle/thumbnail/20-August-2021/12825540_427_12825540_1629432999948.png
author img

By

Published : Aug 20, 2021, 2:15 PM IST

حال ہی میں فلمساز کرن جوہر نے اپنی اگلی فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' اپنی ہدایت کاری میں بننانے کا اعلان کیا تھا۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ مرکزی کردار میں ہیں۔ اب فلم کی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ فلم میں اسٹار کاسٹ میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ساتھ تجربہ کار ​​دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں۔

شوٹنگ کے آغاز کی ایک ویڈیو عالیہ اور رنویر نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ 'گلی بوائے' کے بعد یہ عالیہ اور رنویر کی دوسری فلم ہے۔

عالیہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اسٹار کاسٹ کے ساتھ پوری ٹیم فلم کی شوٹنگ کی تیاری کر رہی ہے۔ اس ویڈیو میں کرن جوہر کی آواز سنائی دے رہی ہے۔

اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کی اسٹار کاسٹ اور ٹیم کے ارکان داخل ہو رہے ہیں۔ سیٹ تیار ہو رہا ہے، ہر کوئی مشق کر رہا ہے، ساتھ ہی کرن جوہر کا کہنا ہے کہ راکی ​​اور رانی بالکل تیار ہیں۔ آئیے ان کی محبت کی کہانی شروع کریں، لائٹس، کیمرا، ایکشن۔

فلم کے مین کردار میں رنویر نے بھی انسٹاگرام پر ہیش ٹیگ کے ساتھ ویڈیو شیئر کی، رنویر نے ویڈیو کے ساتھ لکھا "شروع ہوگئی ہے راکی اور رانی کی انوکھی کہانی۔ تو دیجیے ہمیں اپنا آشیرواد اور پیار، اور چلیے اس سفر میں ہمارے ساتھ۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے لیے کترینہ اور سلمان روس روانہ ہوئے

اس فلم میں رنویر اور عالیہ کے ساتھ دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی نظر آئیں گے۔ کرن جوہر نے 6 جولائی کو رنویر کی سالگرہ کے موقع پر فلم کے بارے میں اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے پسندیدہ عالیہ اور رنویر کی آنے والی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی میں ہدایت کریں گے۔

کرن جوہر نے ٹویٹ کیا تھا 'اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ پردے کے پیچھے رہ کر بہت پرجوش ہوں۔ راکی اور رانی کی پریم کہانی پیش کر رہا ہوں۔ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں ہیں۔ اشیتا مویترا ، ششانک کھیتان اور سمت رائے نے فلم کی کہانی لکھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.