بگ باس سیزن 15 کےلیے گذشتہ روز گھر کو کھول دیا گیا۔ اس بار گھر کو ’جنگل‘ تھیم کے تحت سجایا گیا جسے ’سنکٹ ان جنگل، پھیلائے گا دنگل پہ دنگل‘ عنوان دیا گیا ہے۔ بگ باس سیزن 15 کے گھر کو آرٹ ڈائرکٹر امنگ کمار نے تیار کیا۔
پروڈکشن ڈیزائنر ونیتا امنگ کمار نے کہا کہ اس سیزن میں انہوں نے بہت کچھ ایجاد کیا ہے کیونکہ گھر کو جنگل کے طرز پر بنانا تھا اور کونے کونے میں اس کی جھلک دکھانا مقصد تھا۔ ویڈیو میں امنگ نے گھر کی تیاری پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔