بالی ووڈ اداکارہ اور فلمساز انوشکا شرما کو ملک کی سب سے زیادہ پاورفل خواتین کی فہرست میں شمار کیا گیا ہے۔
فارچیون انڈیا میگزین نے 50 پاورفل خواتین کی فہرست جاری کی ہے ۔اس فہرست میں انوشکا کو بھی شامل کیا گیا ہے اور انہیں فارچیون فہرست میں 39 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
فارچیون انڈیا نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ'انوشکا کلاتھن لائن نوش کے ساتھ کئی دیگر برانڈس جیسے نیویا، ایلے 17، منترا اور لاوی کا ایک چہرہ ہیں۔علاوہ ازیں وہ ایک کامیاب پروڈیوسر بھی ہیں'۔
انوشکا نے 25 برس کی عمر میں کلین سلیٹ فلمز کو قائم کیا اس کے علاوہ انہوں نے تین کم بجٹ والی فلمیں بھی پروڈیوس کی تھیں۔ اس میں این ایچ 10، پھلوری اور پری جیسی فلمیں شامل ہیں۔
ان تمام فلموں نے باکس آفس پر 40 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا۔ اس کے ساتھ ہی انوشکا شرما ایمیزون پرائم ویڈیو کے لئے ویب سیریز پروڈیوس کررہی ہیں۔