ETV Bharat / sitara

کسان ہمارے ملک کا اہم حصہ ہیں: وراٹ کوہلی - Virat Kohli's tweet

بھارت میں مودی حکومت کے خلاف کسانوں کے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج نے عالمی مشہور شخصیات کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔ ان بڑی شخصیات کے ردعمل پر بھارت کے اندر سے بھی جواب دیا جارہا ہے۔

ریحانہ کے ٹوئٹ کے بعد اب ویراٹ کوہلی کا ٹویٹ

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 8:48 AM IST

Updated : Feb 4, 2021, 9:52 AM IST

بی جے پی کی مرکزی حکومت کے منظور کردہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج دو مہینوں سے بھی زیادہ طویل ہوگیا ہے۔ جس پر کئی گوشوں کی جانب سے کسانوں کے حق میں بیانات جاری کیے گئے ہیں۔ اسی طرح عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز اٹھائی جس کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کو ٹوئٹ کرنا پڑ گیا۔

کسان احتجاج: کسان ہمارے ملک کا اہم حصہ ہیں: ویراٹ کوہلی
کسان احتجاج: کسان ہمارے ملک کا اہم حصہ ہیں: وراٹ کوہلی

ویراٹ کوہلی جو کہ اس معاملے پر کافی وقت سے خاموش تھے انہوں نے ریحانہ کی ٹوئٹ کے بعد ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ ہم سب اختلاف رائے کے اس وقت میں متحد رہیں۔ کسان ہمارے ملک کا اہم حصہ ہیں۔ وراٹ کوہلی نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ فریقین کے درمیان امن وامان کی بحالی اور ایک ساتھ آگے بڑھنے کے لئے دوستانہ حل تلاش کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ریحانہ نے کسانوں پر تشدد سے متعلق مضمون کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کرتے۔ ریحانہ کی ٹوئٹ پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے جواب دیتے ہوئے کسان مظاہرین کو دہشت گرد قرار دیا اور کہا کہ یہ کسان بھارت کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں تا کہ چین بھارت پر قابض ہوجائے۔

Last Updated : Feb 4, 2021, 9:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.