ایکتا کپور نے ان فوٹوگرافرز کے اہل خانہ کو یکمشت رقم دے کر امداد کی ہے، انہوں نے اس مشکل گھڑی میں ان فوٹوگرافرز کے اہل خانہ کے بینک اکاؤنٹز میں امدادی رقم ٹرانسفر کی ہے۔
جس کے بعد بالی ووڈ کی مشہور شخصیات اور فوٹوگرافرز نے ایکتا کپور کے اس قدم کی ستائش کی اور ان افراد کی امداد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ماضی میں بھی ایکتا کپور لوگوں کی مدد کرتی رہی ہیں، حال ہی میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی کمپنی بالاجی ٹیلیفیلم میں اپنے ساتھیوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے اپنی ایک برس کی تنخواہ عطیہ کریں گی۔
واضح رہے کہ ایکتا کپور نے اس کے علاوہ بھی اس وبا کے اثرات سے نمٹنے کے لئے مختلف امدادی فنڈز میں عطیہ کیا ہے۔