تامبے نے فلم '72 مائلز، ایک پرواس' جو کہ بحثیت ہدایت کار اکشے کمار کی پہلی فلم تھی، جس میں اہم کردار میں نظر آئیں۔ اس کے علاوہ تامبے کو فلم 'رخ'، 'نور'، 'ارمکا' اور 'سنگم رٹرنز' میں بھی دیکھا گیا۔
تامبے نے زیادہ ترعام کردار ادا کئے جہاں انہیں گلیمرس دیکھنے کی ضرورت نہیں رہتی تھی لیکن اب تامبے کچھ ایسی ویب سیریز اور فلموں کے لیے کام کرنے جارہی ہیں جہاں وہ گلیمرس لک میں نظر آئیں گی۔ تامبے نے حال ہی میں اپنا پہلا گلیم - فوٹوشوٹ کرایاہے۔
تامبے کا کہنا ہے کہ 'انہوں نے اپنے فلمی کرئیرمیں زیادہ تر حقیقی کردار ہی ادا کیے۔ گزشتہ دس برسوں میں انہوں نے کوئی بھی گلیمرس رول ادا نہیں کیا۔ وہ اس بار کچھ الگ کرنا چاہتی تھیں، اسی لیے انہوں نے ایک گلیم فوٹوشوٹ کیا تاکہ ان کے مداح انہیں ایک الگ لُک میں دیکھ سکیں'۔
سال 2019 تامبے کے لیے بہت خاص رہا۔ سال کی شروعات میں پہلے تامبے کی شادی اداکاروریندرویوویدی سے ہوئی۔ انہوں نے ویب سیریز 'سیکرڈ گیمز 2' اور 'ہوا بدلے ہسو' میں بھی کام کیا اورانہوں نے بحثیت پروڈیوسراپنی پہلی مراٹھی فلم 'ساوت' بنائی جس میں وہ خود ہی اہم کردار میں تھیں۔