ارجن کپور ان دنوں آشوتوش گوواریکر کی ہدایت میں بننے والی فلم 'پانی پت' میں کام کررہے ہیں۔ ان کے علاوہ اس فلم میں سنجے دت بھی نظر آرہے ہیں۔
ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ ارجن کپور فلم پانی پت کے علاوہ ایک اور پروجیکٹ کا حصہ بن سکتے ہیں، جس کو رونی اسکرو والا پروڈیوس کریں گے، جبکہ یہ فلم تھائی لینڈ میں شوٹ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ فلم کی کہانی مگرمچھوں کے ارد گرد گھومتی نظر آئے گی اور فلم کی ہدایت کاری کا کام نیہا راکیش کریں گی۔
ارجن اس وقت میکرز کے ہمراہ بات چیت کررہے ہیں، فلم میں ارجن کے علاوہ رانا دگوباتی اور ركول پریت سنگھ بھی اہم کردار نبھائیں گے۔
اس فلم کے لیے ان لوگوں سے رابطہ کیا گیا ہے، فلم کی شوٹنگ سے قبل اداکاروں کو سخت ٹریننگ دی جائے گی۔ خیال کیا جارہا ہے کہ فلم میں وی ایف ایکس بھی استعمال ہوگا۔