ETV Bharat / sitara

مالکان نے سینما گھروں کو بند کرنے کی اجازت طلب کی - مستقل طور پر بند کرنے کی اجازت طلب کی ہے

پاٹل-بڈھیالکر کے مطابق ریاست کے کل 450 سنگل اسکرین مووی تھیٹروں میں سے پچاس فیصد تھیٹر بند ہونے کا امکان ہے اور اگر لوگ سنگل اسکرین مووی تھیٹر میں فلم دیکھنے نہیں آتے تو فلم تھیٹر جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

سینما گھر
سینما گھر
author img

By

Published : Aug 31, 2021, 10:51 PM IST

مہاراشٹر کے کولہاپور ضلع میں کورونا وبا کی وجہ سے بند سینما ہالوں کو مزید نہیں چلا پانے کی صورت حال میں ان کے مالکوں نے سنگل اسکرین سینماگھروں کو بند کرنے کے لئے بامبے ہائی کورٹ میں منگل کو عذرداری دائر کی۔

کولہاپور ڈسٹرکٹ سینی ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سوریہ کانت پاٹل-بڈھیالکر نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ حکومت کی شرط کے مطابق اگر پرانا سنیما گھر منہدم ہو جائے تو بھی سنیما ہال کے علاوہ کوئی کاروبار نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے تھیٹر مالکان نے بامبے ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی ہے تاکہ ریاست میں عارضی طور پر بند اسکرین مووی تھیٹر کو مستقل طور پر بند کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔

مسٹر پاٹل-بڈھیالکر نے بتایا کہ ریاست میں کورونا وبا پھیلنے کے بعد پچھلے ڈیڑھ سال سے تمام تھیٹر بند ہیں، لیکن تھیٹر ملازمین کی تنخواہیں، ٹیکس اور دیگر اخراجات نہیں رکے ہیں۔ اس بنیاد پر عدالت سنیما ہالوں کو بند کرنے کی اجازت دے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنا این ایف ٹی کلیکشن لانچ کریں گے امیتابھ بچن

انہوں نے بتایا کہ ریاست کے کل 450 سنگل اسکرین مووی تھیٹروں میں سے پچاس فیصد تھیٹر بند ہونے کا امکان ہے اور اگر لوگ سنگل اسکرین مووی تھیٹر میں فلم دیکھنے نہیں آتے تو فلم تھیٹر جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لوگ اب ملٹی پلیکس سنیما گھروں کو ترجیح دے رہے ہیں جہاں آپشن ہے کہ کون سی فلم دیکھنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے منظوری دی ہے کہ پرانے سنیما گھر کو مسمار کرنے کے باوجود کسی دوسرے کاروبار کی اجازت نہیں ہے، لہٰذا ایسی حالت میں خالی سنیما ہالوں سے ملازمین کی تنخواہیں اور ٹیکس ادا کرنا ممکن نہیں ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.